+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 18 2024 14:08:07
  • Comments

Cumin | زیرہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوئٹہ منڈی میں 47500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی 51000/52000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ  چائنہ اور بنگہ دیش کی گاہکی کی وجہ سے دوبارہ تیز ہوئ ہے۔ دوسری جانب انڈیا کی لوکل منڈیوں میں بھی ریٹ تیز ہوا ہے۔ انڈین کرنسی میں 29000 روپیہ کوئنٹل ریٹ کراس کر گیا ہے دوبارہ۔ تاہم آمدن بھی زیادہ رہی ہے۔ مارچ میں انڈیا کی لوکل منڈیوں میں 26 ہزار ٹن کی آمدن تھی۔ پچھلے سال مارچ میں 16 ہزار ٹن کی آمدن تھی۔ ماہرین کے خیال کے مطابق فصل زیادہ ہے آگے آمدن مئ جون میں مزید زیادہ ہی رہے گی۔ اس لیے ریٹ دوبارہ کم ہو سکتا ہے۔ بکنگ 2600 ڈالر والی دوبارہ 3900 ڈالر کے لیول پر ا گئ ہے۔ 3900 ڈالر والا فیصل آباد منڈی میں 52000 روپیہ من تک کا ہی پڑتا ہے۔