+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 15 2024 12:49:15
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 17500/18000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بڑی عید پر مصالحہ جات کی ڈیمانڈ اچھی ہوتی ہے۔ آگے ڈیمانڈ کے دن ہیں۔ شہزادی کوالٹی ڈنڈی والے مالوں کے 16000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق کولڈ سٹوریج میں بہت کم سٹاکسٹ کے پاس مال رہ گئے ہیں زیادہ تر سٹاکسٹ مال بیچ گئے ہیں۔ پہلے ہلکی کوالٹی مال بھی کافی دیکھنے میں آتے تھے لیکن ابھی سارے مال کھائے گئے ہیں۔ ہلکی کوالٹی میں ٹریڈرز کو کافی اچھا نفع ہوا ہے۔ 4/5 سال پہلے 3/4 ہزار والے لیے گئے مال 10000/12000 میں بکے ہیں پچھلے سال۔ آگے جون کے آخر میں جام پور کوالٹی مال آنا شروع ہو جائیں گے۔ اس لیے آگے جہاں کہیں اچھی ڈیمانڈ ہو وہاں نفع پکا کر لینا چاہیے۔ پھر آگے جب جامپور لودھراں کی فصل آئے گی وہاں دوبارہ مارکیٹ کی صورتحال دیکھ کر کام کرنا چاہیے۔