+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 01 2024 20:09:27
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کی مندہ تیزی پر آج ہم اپنے صارفین کے کے سامنے چند حقائق پیش کریں گے۔ پاکستان میں اس وقت لوکل فصل تھل پنجاب کی منڈیوں میں شروع ھے۔ 7400/7500 روپیہ من تک پنجاب کی منڈیوں میں بھاؤ چل رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انڈیا میں تقریباً 15 لاکھ ٹن کی شارٹیج ھے جس کی وجہ سے انٹرنیشنل مارکیٹ تیز ھے۔ گوکہ فل الحال ہندوستان گورنمنٹ نے آسٹریلیا سے ایمپورٹ پر ڈیوٹی عائد کی ہوئی ہے تقریباً 66% تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ جب آسٹریلیا کی نئی فصل اکتوبر نومبر میں شروع ہو گی تب شائد انڈیا ڈیوٹی ہٹا دے۔ مئ کے مہینے میں آسٹریلیا میں بیجائی ہوتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ہندوستان کے ایمپورٹرز نے نئی فصل جو ابھی آسٹریلیا میں بیجائی ہونی ھے اور اکتوبر نومبر میں شروع ہونی ھے اس کے سودے کرنے شروع کر دئیے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق یہ سودے 710 ڈالر سے 740 ڈالر تک ہوے ہیں۔ انڈیا کے امپورٹرز نے یہ سودے تین پورٹ کی شرط کر کے لئے ہیں۔ نمبر ون ممبئی پورٹ۔ نمبر دو دبئی اور نمبر تین بنگلہ دیش کے پورٹ۔ اس کا مطلب یہ ھے کہ اگر اس وقت انڈیا نے ڈیوٹی ہٹا دی تو مال انڈیا چلا جائے گا اور اگر انڈیا نے ڈیوٹی نہ ہٹائی تو مال دوسرے ملکوں کے پورٹس پر چلا جائے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انڈیا کے امپورٹرز اس امید پر سودوں کی خریداری کر رہے ہیں کہ شائد اکتوبر تک انڈیا ڈیوٹی ہٹا دے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق یہی وجہ ہے کہ آسٹریلیا کی حاضر مارکیٹ بھی تیز ھے۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی کی بکنگ 670 سے 700 ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 205 روپیہ کلو تک پڑتا ھے۔ یعنی 8200 روپیہ من تک کراچی آکر پڑے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق یہی چنا جب سرگودھا اور فیصل آباد کی منڈیوں میں منگوایا جاے گا تو 300/400 روپیہ من مزید ٹرانسپورٹ کا خرچہ لگے گا اور پنجاب آکر تقریباً 8500/8600 روپیہ من پڑے گا۔ یہی وجہ ہے اسٹاکسٹ اور انویسٹرز حضرات لوکل میں 7400/7500 والا چنا خرید رہے ہیں۔ فل الحال کالا چنا میں تیزی کا رحجان ہی نظر آ رہا ہے۔  ماہرین کا خیال ھے اس ریٹ میں 500/700 روپیہ من کی مزدوری مل سکتی ہے۔ ہو سکتا ہے جب تھل کی منڈیوں میں مال بوریوں میں بند ہو جائے گا اور مال گوداموں میں چلا جاے گا تب پنجاب میں 8000 سے 8200 کا لیول ٹچ کر سکتا ھے۔ فصل تو پاکستان میں کم ھے اس میں کوئی دو رائے نہیں ھے اور جب لوکل فصل مضبوط ہاتھوں میں چلی جائے گی تو مارکیٹ تیز ہو جائے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق صرف ایک چیز ہو سکتی ہے کیونکہ عوام کی قوت خرید نہ ہونے کے برابر ہو گئ ہے اس لئے تیزی میں وقت لگ سکتا ہے۔ تاہم جو اپنے پیسے لگا کر بیوپار کرتا ہے وہ وقت ہارتا ہوتا ہے مال نہیں ہارتا۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق یہاں چنے میں خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔