+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 19 2024 18:07:51
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو اور اتحاد شام کے اوقات میں 13150 روپیہ کوئنٹل جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوری کے سودوں کا 13305/10 کا خریدار بن جاتا ہے۔ جبکہ فروری کے سودوں کا 13750 کا خریدار بن جاتا ہے۔ وقتی طور پر ریٹیل میں گاہکی نہ ہونے کی وجہ سے مارکیٹ چل نہیں رہی ہے لیکن مجموعی طور پر مارکیٹ میں بہتری کے امکانات ہی نظر آ رہے ہیں۔ جنوبی پنجاب کی ملیں کم ریٹ میں چینی سیل نہیں کر رہی ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب میں بھی گنے کی کافی کھینچ ھے۔ اتفاق ، چوہدری اور آر وائی کے وغیرہ گنا 460/70 تک لینا شروع ہو گئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب کی دیگر ملیں بھی اگلے ہفتے امید ہے گنے کا ریٹ بڑھا دیں گی۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ڈیلر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ حمزہ شوگر ملز جو کہ پاکستان کی سب سے بڑی مل ھے۔ اس میں بھی گنے کی پوزیشن کافی کمزور ہے۔ حمزہ شوگر ملز کے تین ٹنڈوم ہیں اور تین ٹنڈوم روزانہ چلیں تو 300 ٹرک چینی بنتی ہے حمزہ شوگر ملز میں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج کل حمزہ کا صرف ایک ٹنڈوم چل رہا ہے یعنی صرف 100 گاڑی چینی بن رہی ہے حمزہ میں۔ اس کے علاؤہ سینٹرل پنجاب میں بھی آج چار پانچ ملین نو کیں ہیں گنا نہ ہونے کی وجہ سے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سند میں بھی گنا 525/550 کے لیول ھے۔ چینی میں ہر وقت چونکہ فارورڈ کا کام ہوتا ہے۔ اس میں ایک ٹیم مندہ کھیلنے والی ہو ھے جو سر پر مال بیچتی ہے جبکہ دوسری ٹیم سر پر خریداری کرتی ہے۔ عموماً جب سٹے والے زور لگاتے ہیں تو میچ پھنس جاتا ہے۔ لیکن جو لوگ اپنی طاقت سے مال کو ہولڈ کرتے ہیں وہی جیت میں رہتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق چینی اس ریٹ میں خریداری جاری رکھیں ان شاءاللہ موقع ضرور ملے گا۔ ٹیم پاک کموڈیٹیز روزانہ کی بنیاد پر نظر رکھے ہوئے ہے کہ چینی کتنی بن رہی ہے۔ ایک چیز طے ہے کہ چینی پچھلے سال سے کم ہی بنے گی۔ تاہم فروری کے پہلے ہفتے میں ہم پوزیشن پر پہنچیں گے کہ چینی کتنی بنی ہے۔