+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 18 2024 12:42:36
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں سی ایچ کے ایم کوالٹی 181 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ 5 فروری پیمنٹ پر 183.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 7475 ملتان 7400 فیصل آباد منڈی میں 7350 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی سی تھی۔ ٹریڈرز ضرورت کے مطابق ہی کام کر رہے ہیں۔ بکنگ 15 ڈالر کم ہوئ ہے اور 605 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ موصول ہو ہوئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 184.12 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ تاہم سی ایچ کے ایم کوالٹی ناقص رہ گئ ہے آسٹریلیا میں۔ آسٹریلین بیورو آف سٹیٹسٹکس کے مطابق آسٹریلیا نے نومبر کے مہینے میں 38138 ٹن کالا چنا ایکسپورٹ کیا ہے جو کہ اکتوبر کے مقابلے میں 53٪ کم ہے۔ جس میں پاکستان کے لیے 4353 ٹن مال ہے اور سب سے زیادہ مال دبئ کے لیے لوڈ ہوا ہے جو کہ 13768 ٹن ہے۔ اکتوبر میں آسٹریلیا نے 80426 ٹن کالا چنا ایکسپورٹ کیا تھا۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ستمبر اکتوبر نومبر میں دبی کے لیے 41521 ٹن کالا چنا ایکسپورٹ ہوا ہے۔ دبئ آہستہ آہستہ مرکز بنتا جا رہا ہے۔ امپورٹر دبئ کے لیے مال بک کروا کر ہولڈ کر لیتے ہیں۔ اور پھر جس طرف تیزی بننے لگتی ہے اس طرف بیچ دیتے ہیں۔ 3 دن میں دبئ سے پاکستان میں مال آ جاتا ہے۔