+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 13 2024 12:37:55
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 184.5/185 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی مالوں کے۔ 5 فروری پیمنٹ پر 189 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 7525 ملتان 7450 فیصل آباد منڈی میں 7350 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ لوکل مارکیٹ میں کھل کر بیچ نہیں ہے۔ ابھی تک پنجاب کے بیشتر علاقوں میں صحیح دھوپ نہیں پڑ رہی ہے۔ جیسے ہی موسم صاف ہوگا امید ہے نیچے اچھی ڈیمانڈ نکلے گی۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا کی کالے چنے کی امپورٹ کو اگر دیکھا جائے تو اپریل 2023 سے دسمبر 2023 تک 133492.4 لاکھ ٹن تک ہے۔ جس میں 131401.14 لاکھ ٹن کالا چنا تنزانیہ سے ہے۔ تنزانیہ کا سارا مال ہی تقریباً انڈیا لے گیا ہے۔ آسٹریلیا کی اگر بات کی جائے تو ادھر بھی اتنے مال نہیں ہیں۔ اور سی ایچ کے ایم کوالٹی مالوں کی کوالٹی بھی بہت ہلکی رہ گئ ہے۔