+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 11 2024 17:56:28
  • Comments

Yellow Peas | ییلو پیس

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 155 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پشاور میں بھی مال اتنے نہیں۔ افغانستان سے اکا دکا مال ہی آئے ہیں۔ افغانستان سے ایجنٹس رشیا سے مال تو منگوا لیتے ہیں لیکن ان کے آگے کلئر نہیں ہو پا رہے ہیں۔ جو مال افغان ٹرانزٹ کر کے آتے ہیں وہ کلئر ہو جاتے ہیں۔ لیکن جو افغانستان کے ایجنٹس نے مال منگوائے ہیں وہ بارڈر سے کلئر نہیں ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب کراچی پورٹ پر دسمبر کے مہینے میں 217 کنٹینر کی آمدن تھی اور جنوری میں بھی کم آمدن متوقع ہے اور جو مال بکنگ میں ہیں وہ جنوری فروری شپمنٹ کر کےسیل کرتے ہیں اور وقت بھی 60 سے 90 دن کا کہتے ہیں۔