+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 03 2024 12:32:29
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ سی ایچ کے ایم کوالٹی 0.5 روپیہ کلو مارکیٹ نرم اوپن ہوئ ہے اور 180.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ 5 جنوری کے سودے 181/181.5 روپیہ کلو تک کٹ رہے ہیں۔ 5 فروری پیمنٹ پر 188/188.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی میں 7525 ملتان 7450 فیصل آباد 7375 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 620 ڈالر ہے جو کراچی پورٹ پر 189.70 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 282 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا میں دالوں کی شارٹیج ہے۔ اس سال انڈیا کی ٹوٹل دالوں کی امپورٹ 3 ملین ٹن تک ہونے کے امکانات ہیں۔ پچھلے سال 2023 میں 2.3 ملین ٹن تھی۔ انٹر نیشنل مارکیٹ میں بہتری ہے جس کی وجہ سے لوکل میں بھی ٹریڈرز نے مال ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔ اور فل حال لوکل میں مال بھی ہیں اور ریٹ بھی پڑتے سے کم ہیں جس کی وجہ سے امپورٹرز ابھی مال نہیں منگوا رہے ہیں۔ لوکل میں جیسے جیسے ریٹ اوپر جائیں گے پھر امپورٹرز مال منگوائیں گے۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں بہتری کے ہی امکانات ہیں۔