+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 02 2024 12:54:27
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سی ایچ کے ایم کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 178 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ فل حال لوکل مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ سرگودھا منڈی میں 7450 روپیہ من ملتان 7400 روپیہ من فیصل آباد منڈی میں 7350 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر نیشنل مارکیٹ میں جزبات بہتر ہیں۔ انڈیا کی فصل اس بار 9/10 ٪ تک کم ہے اور کیری فارورڈ سٹاک بھی پچھلے سال کی نسبت کم ہے۔ پچھلے سال 17 لاکھ ٹن کیری فارورڈ سٹاک تھا انڈیا کے پاس اور اس سال 11 لاکھ ٹن ہے۔ انڈیا میں پچھلے تین سال سے مینیمم سپورٹنگ پرائس بھی بڑھ رہی ہے۔ پچھلے سال کی کالے چنے کی انڈیا میں سپورٹنگ پرائس 5300 روپیہ تک بھی انڈین کرنسی میں۔ انٹرنیشل مارکیٹ میں 600/625 ڈالر کے لیول کا ریٹ مناسب ہی ہے۔ اس میں بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ اگر 25/50 ڈالر انٹرنیشل میں بہتر ہو گئ تو لوکل میں اچھی تیزی کے بھی امکانات بن سکتے ہیں۔ ماہرین کے خیال کے مطابق انڈیا بھی 2/2.5 لاکھ ٹن چنا خریدے گا رمضان المبارک سے پہلے۔ یہی وجہ ہے کہ لوکل میں ٹریڈرز نے مال ہولڈ بھی کئے ہوئے ہیں۔ اور اگلے دو تین مہینے بھر پور کھپت کے ہیں لوکل میں بھی اور انٹرنیشنل میں بھی۔ پاکستان بنگلہ دیش انڈیا اور عرب ممالک میں رمضان المبارک اور اس سے پہلے مہینوں میں بھرپور ڈیمانڈ ہوتی ہے۔