+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 16 2023 17:02:04
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 25 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور 12775 جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ اتحاد 12800 میں سودے ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے دسمبر کے سودے 12950 تک ہوے ہیں جبکہ جنوری کے سودوں کی 13380 سے 13400 جیسی پوزیشن بن گئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج زیریں سندھ کی ملوں نے آؤٹ زون سے گنے کے ریٹ بڑھا دیئے ہیں۔ آرمی شوگر ملز نے آؤٹ زون سے گنا 500 روپیہ من خریدنا شروع کر دیا ہے۔ جبکہ فاران شوگر ملز نے آؤٹ زون سے 490 روپیہ من اور مہران شوگر ملز نے 480 روپیہ من تک گنا خریدا ھے۔ 10 روپیہ من گنا مہنگا ہو تو 250 روپیہ کوئنٹل چینی مہنگی پڑتی ہے یعنی 250 روپیہ بوری چینی مہنگی پڑے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق 20/22 دسمبر کے بعد سینٹرل پنجاب میں بھی گنے میں کھینچ پڑنی شروع ہو جاے گی۔ اس لئے ماہرین کے مطابق یہ ہفتہ خریداری کا ہفتہ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک دو بڑے ڈیلروں سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ پیر کی شام سے ان شاءاللہ مارکیٹ بہتر ہو جائے گی۔