+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 29 2023 13:30:16
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون جوہر آباد بھلوال 12500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ سلانوالی 12400 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ فیصل آباد سائڈ کمالیہ 12350 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو 11800 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ حمزہ آر وائ کے 11900 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ زیریں سندھ میں 11500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فل حال حاضر میں گاہکی سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے۔ ہر بندہ ہی گرپوں میں ایڈ ہوتا ہے۔ دو گٹو لینے والے سے لے کر 2000 گاڑی لینے والے تک سارے گروپوں میں ایڈ ہیں۔ جب مندے کی ٹون چلتی ہے تو ساری عوام ہی خاموش ہو جاتی ہے۔ اور اسی طرح جب تیزی کی ٹون چلتی ہے تو سارے ہی لاؤ لاؤ کرنے لگ جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے زیادہ مندہ تیزی دیکھنے میں آتی ہے۔ پچھلی بار جب مارکیٹ چلی تھی تو ایک ہی دن میں 12000 والی 12800 تک چلی گئ تھی۔ 800 روپیہ کوئنٹل ایک ہی دن میں پڑ گئے تھے۔ اگلے دو چار دن خریداری کے ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ کمالیہ شوگر مل نو کین ہے۔ سورج شوگر ملز نے 470 روپیہ من تک گنا خریدا سے لیہ سے۔