+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 08 2023 14:38:49
  • Comments

Cumin | زیرہ

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید 2000 روپیہ من مارکیٹ تیز ہو گئ ہے۔ کوئٹہ منڈی میں 81000 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں انڈین زیرہ 88000 اور ایرانی زیرہ 92000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق لوکل میں مال ضرورت کے مطابق ہی ہیں۔ پچھلے دنوں انٹر نیشنل مارکیٹ دوبارہ بہتر ہوئ ہے اس لیے لوکل میں مارکیٹ دوبارہ بہتر ہو گئ ہے۔ تام لوکل مارکیٹ ابھی بھی پڑتے سے کافی اوپر ہے۔ اس لیے ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے۔ بکنگ 5500/5600 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو 70080 روپیہ من کا پڑتا ہے کوئٹہ منڈی میں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کسٹم والے مال پکڑ لیتے ہیں جگہ جگہ چیک پوسٹس پر مال پھنس جاتے ہیں۔ اس لیے لوکل میں 11000 روپیہ من اوپر ِبک رہے ہیں۔