+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 04 2023 17:43:06
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں سی ایچ کے ایم کوالٹی 154.5 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ کام ہو رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اسٹریلیا نے سال 2023 میں ستمبر تک 675516 ٹن کالا چنا ایکسپورٹ کیا ہے۔ جس میں سب سے زیادہ خریداری پاکستان نے کی ہے۔ پاکستان نے 372858 ٹن خریداری کی ہے۔ جو کہ اسٹریلیا کی 2023 کی پوری ایکسپورٹ کا 55% مال بنتا ہے۔ پاکستان کی زیادہ تر امپورٹ اس بار کنٹینروں کی بجائے بلک پر منتقل نظر آئ ہے۔ پاکستان کے بعد بنگلہدیش نے 128833 ٹن اور اس کے بعد یو اے ای نے 63230 ٹن کالا چنا اسٹریلیا سے ایکسپورٹ کیا ہے۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں مال کافی پڑے ہیں۔ اسی وجہ سے مارکیٹ پڑتے سے نیچے ہی چل رہی ہے۔