+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 20 2023 21:31:06
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 14400 روپیہ کوئنٹل جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ اس ریٹ میں مل جاتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اکتوبر کے سودوں کی 15050 جیسی صورتحال بن گئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی چار پانچ سینئیر قسم کے ڈیلروں سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ۔ اس دفعہ نئے نئے لوگوں نے ستمبر کے سودے لئے ہوے ہیں۔ زیادہ تر لوگوں کے پاس 17000 سے 17500 والے سودے ہیں۔ جب وقت روزانہ گزرتا جا رہا ہے۔ جن کے پاس مہنگے سودے ہیں ان کے پاس پیمنٹ کے بندوبست نہیں ہیں۔ حاضر میں گاہکی اتنی کمزور ہے 5 ٹرک نہیں بکتے۔ اس لئے لگتا ہے 25 تاریخ کے بعد پریشر بننا شروع ہو جاے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق فل الحال اکتوبر کے سودوں کا خریدار نہیں ہے۔ کیونکہ سیزن آخری مہینوں میں داخل ہو چکا ہے۔ دوسری جانب گورنمنٹ کا پریشر بھی بھرپور ہے۔ اس لئے مارکیٹ میں سنبھل کہ کام کریں۔ فل الحال مندے کا رجحان نظر آ رہا ہے۔