+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 20 2023 15:50:35
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں شام کے اوقات میں 163/64 روپیہ کلو تک نوٹ کئے گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق پورٹ پر بعض ایمپوٹرز کی سیلنگ ہے کیونکہ پیمنٹ کا بحران ہے۔ جس کی وجہ سے مارکیٹ دن بدن کمزور ہو رہی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ایک جہاز آسٹریلیا سے روانہ ہوا ہوا ہے جو 10 اکتوبر تک کراچی پورٹ پر لگے گا۔ اس میں 25 ہزار ٹن کالا چنا جبکہ 9000 ٹن مسور نپر کوالٹی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس وقت آسٹریلیا سے بکنگ 570 ڈالر فی ٹن موصول ہوئی ہے۔ تاہم بعض ماہرین اس بات کی طرف نشاندھی کرتے ہیں یہ جو 570 ڈالر والا کالا چنا ہے اس میں ڈیفیکٹڈ مال کی ریشو 25% بھی زیادہ ہے۔ اس وقت ڈالر نرم ہے جسکی وجہ سے خریدار کھل کر خریداری نہیں کر رہے ہیں۔ تاہم لانگ ٹرم میں کالا چنا بہتر ہی رہنے کی توقع ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق جو مال پاکستان خریدتا ہے آسٹریلیا سے اس ورائٹی کو جمبور ورائٹی کہا جاتا ہے۔ جبکہ بنگلہ دیش جو ورائٹی خریدتا ہے اسے کیابرا کہا جاتا ہے کیابرا نئی فصل کے سودے اکتوبر نومبر کی شپمنٹ بنگلہ دیش نے 700/20 ڈالر تک سودے ہوے ہیں۔