+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 19 2023 16:50:03
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 19500 روپیہ من جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ شام کے اوقات میں 500 کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پیمنٹ کی وجہ سے مارکیٹ نرم ہوئی ہے۔ پرانی مرچ کولڈ اسٹوریج والی 15000 سے 17000 روپیہ من جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق سندھ میں تمام مرچ کی کاشت کے علاقوں میں شدید بارش ہو رہی۔ اس سے پہلی بارشوں کا پانی تو زمین جذب کر گئ تھی۔ لیکن آج والی بارش کا پانی کھیتوں میں کھڑا ہونا شروع ہو گیا جو کہ خطرناک بات ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق بارش جب رکے گی تب پتا چلے گا نقصان کے متعلق۔ کیونکہ بارش رکنے کے بعد ہی کاشتکاروں نے موٹریں لگا کر پانی نکالنا ہے پھر اس کے بعد کھیتوں کی کیا پوزیشن ہوتی ہے۔ یہ سب پانی نکلنے کے بعد پتا چلے گا۔