+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 08 2023 18:16:29
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ آج چینی کے کام بالکل نہیں ہو رہے ہیں۔ کیونکہ جیسے ہی میڈیا پر خبریں چلی کہ 12/13 ڈیلرز کے گھروں پر انتظامیہ چھاپے مارنا شروع ہو گئ ہے۔ تمام ڈیلرز اپنی سیٹ سے اٹھ کر آگے پیچھے ہو گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق فل الحال افرا تفری کا عالم ہے اور چینی کے سودے نہیں ہو رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ فل الحال اپنے اپنے سودے فارغ کریں نئی خریداری کرنے وقت نہیں ہے۔ اگر یہی سلسلہ چلتا رہا تو ستمبر کے سودوں کی سیٹلمنٹ میں انتہائی مشکلات آ سکتی ہیں اور مارکیٹ مزید دباؤ ہے جس سکتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق سندھ کی ملوں میں ایف بی آر نے چینی کی مانیٹرنگ کیلئے اپنے نمائندے تعینات کر دیئے ہیں۔ گزشتہ دو تین دن سے سندھ بھر کی ملیں ڈیلرز کو لوڈنگ کرانے پر مجبور کر رہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سندھ کے ڈیلرز نے تمام ٹریڈر کو سندھ کی ملوں میں جن کے پیڈ مال پڑے ہوئے ہیں وہ لفٹنگ کرنے کیلئے سختی کی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سندھ کی ملوں کے ریٹ جو جے ڈی ڈبلیو سے 400/500 اوپر چل رہے تھے۔ جے ڈی ڈبلیو سے 50 روپیہ کوئنٹل نیچے فروخت ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ٹیم اس وقت اپنے تمام صارفین کو یہی مشورہ دے گی کہ فل الحال خریداری ہر گز نہ کریں۔ صرف اپنے مال فروخت کریں۔ جہاں سمجھ آئے گی۔ وہاں کام کریں گے کیونکہ گورنمنٹ ہاتھ دھو کر ڈیلروں کے پیچھے پڑی ہوئی ہے۔ اس لئے احتیاط سے کاروبار کریں۔ ہم 29/30 اگست سے ہیں لوگوں کو پرافٹ ٹیکنگ کا مشورہ دے رہے تھے۔