+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 01 2023 06:51:05
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق یکم ستمبر سے جے ڈی ڈبلیو۔ یونائیٹڈ۔ اے کے ٹی اور جے کے شوگر ملز دس روپیہ فی بیگ یعنی 20 روپیہ بوری جرمانہ عائد کرے گی جن کے مال ملوں میں ابھی تک پڑے ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے لیے اتحاد شوگر ملز 2 یا 3 ستمبر سے اتحاد شوگر ملز بھی پیڈ مالوں پر 40 روپیہ بوری یعنی 20 روپیہ بیگ جرمانہ عائد کرے گی۔ لحاظہ اپنے اپنے مال فورأ اٹھوا لیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق پچھلے دو تین ماہ بھی یہ سلسلہ چلتا رہا ملیں ٹائم دیتی تھیں پھر دس پندرہ دن کی مزید تاریخ میں توسیع کر دیتی تھیں۔ لیکن ہو سکتا ہے شائد اس دفعہ اس طرح نہ ہو کیونکہ ملوں کے اوپر بھی گورنمنٹ کا پریشر ہے۔ اس لئے کوتاہی نہیں کرنی چاہیے اپنے اپنے مال ان ملوں سے لفٹ کرا لیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آر وائی کے اور الائنس سے بھی اپنے مال اٹھوا لیں۔