+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 29 2023 12:37:05
  • Comments

Lentils | مسور ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر 3 روپیہ کلو مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور 245 روپیہ کلو ریٹ ہے جہاز والے مال کا۔ جبکہ فیلکن نپر 250 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں۔ کرمسن مسور پرچون کوالٹی 265 روپیہ کلو ریٹ مانگ رہے ہیں۔ مارکیٹ گرم ہے۔ بکنگ کرمسن 820 ڈالر فی ٹن ریٹ ہے جو کراچی پورٹ پر 270.39 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ نپر اور نگٹ 790 ڈالر فی ٹن ریٹ ہے جو کراچی پورٹ پر 260.48 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی تیزی کا ہی رجحان نظر آ رہا ہے۔ کینیڈا جھاڑ کافی کم سننے میں آ رہا ہے۔ دوسری جانب انڈیا میں بھی دالوں کی بیجائیاں کم ہوئ ہیں اور اگست میں بارشیں بھی کافی کم ہوئ ہیں. مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں 303.90 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔