+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Aug 15 2023 14:53:33
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو اور اتحاد شوگر ملز کے ریٹ 75 روپیہ کوئنٹل مزید بڑھ گئے ہیں اور 14130 جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اگست کے سودے 14410/15 جبکہ ستمبر کے سودے 15410 تک ہوے ہیں۔ حاضر میں سیلنگ کم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق فاطمہ شوگر ملز ، شیخو شوگر ملز اور چشمہ شوگر ملز نے بھی ڈیلروں کو آواز دی ہے کہ پیڈ مال اٹھانا شروع کر دیں۔ چشمہ سے تقریباً 150/175 ٹرک جبکہ شیخو اور فاطمہ سے 40/45 ٹرک کی لفٹنگ ہو رہی ہے روزانہ۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق شیخو ، فاطمہ اور چشمہ میں تقریباً 4000/4500 گاڑی پڑی ہوئی ہے ٹریڈرز کی۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اگلے دو ہفتے تک یہ مال بھی لفٹ ہو جائیں گے۔ دوسری جانب پاک کموڈیٹیز کی کے پی کے کے ایک ڈیلر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا ڈیرہ اسماعیل خان سے جو راستہ ژوب اور کوئٹہ کی طرف جاتا ہے۔ وہ راستہ بھی سرکار نے فل الحال بند کر دیا ہے۔ جس سے ژوب اور کویٹہ کے دیگر علاقوں کی ترسیل رک گئی ہے۔