Sugar | چینی
Sep 09 2025
Jul 04 2022 11:40:09 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھانگا مانگا 1000/1500 روپیہ من تیز ہوئی ہے اور 9650/9700 جیسے حالات بن گئے ہیں فیصل آباد 10000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Jul 04 2022 10:40:23 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد 15000/15500 روپیہ من تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ اسٹاکسٹ بھرپور خریدار ہیں۔ دو ماہ پیمنٹ پر 16000 جبکہ 4 ماہ پیمنٹ پر 17000 تک کام ہوے ہیں۔ جو بیچ آتی ہے سب اسٹاکسٹ لے جاتے ہیں۔ شہزادی کوالٹی 12000/12500 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ جام پور کوالٹی 14000/14500 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سندھ میں مرچ کی کاشت کے علاقوں میں تقریباً 4 جولائی سے 14 جولائی تک وقفے وقفے سے بارشیں ہونگی۔ 8/9 جولائی سے 12 جولائی تک شدید طوفانی بارشوں کے امکانات ہیں۔ اگر بہت تگڑی بارشیں ہوتی ہیں تو مرچ کیلئے نقصان دہ ثابت ہونگی۔ اسی طرح جام پور کے علاقے میں بھی شدید بارشیں ہیں۔ جام پور کے علاقوں میں مرچ جو پھل لگا ہوا ہے وہاں تو بارشوں سے زیادہ خرابی پیدا ہو سکتی ہے۔ .
Jul 02 2022 16:41:15 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد ہائبرڈ ڈنڈی کٹ 15500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ انتہائی مضبوط نظر آرہی ہے۔ سیلنگ نہ ہونے کے برابر ہے مارکیٹ کسی وقت بھی تیزی کی طرف گھوم سکتی ہے۔ .
Jul 02 2022 13:03:14 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد مارکیٹ نرم ہے 9500/9600 روپیہ من جیسے حالات ہیں چھانگا مانگا 9500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ نیچے گاہکی سست ہے۔ .
Jul 02 2022 13:00:39 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت فیصل آباد منڈی میں ٹکڑا 9500/10000 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ گولی دھنیا 12000 سے 12500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ملا جلا رجحان ہے۔ .
Jul 02 2022 12:58:12 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد منڈی میں دوبارہ مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور 31500 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جبکہ ایرانی زیرے کے 32000 سے 34000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ دوسری جانب بکنگ بھی تیز ہوئ ہے اور 2920 ڈالر فی ٹن جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ گرم ہے اور تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ .
Jul 02 2022 12:11:31 3 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 15000/15500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ شہزادی کوالٹی 12000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جامپور مارکیٹ 500 روپیہ من نرم ہوئ ہے اور اچھے خشک ڈنڈی کٹ مال کے 13000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں لائنوں پر۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پیچھے لائنوں پر جو مال آ رہے ہیں ان میں زیادہ تر مکس کر کے بیچ دیتے ہیں۔ اچھے ڈنڈی کٹ مالوں میں بارشی دڑے والےمال مکس کر دیتے ہیں۔ تاہم اچھے ڈنڈی کٹ خشک مالوں کا سٹاکسٹ بھرپور گاہک ہے۔ آگے نیچے ریٹیل میں اچھی ڈیمانڈ نکلنے کے امکانات ہیں عید الاضحی کی وجہ سے۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott