Sugar | چینی
Jan 27 2025
Jan 16 2024 14:35:08 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 2 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہوئ ہے اور 238/240 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال نیچے دالوں کی گاہکی سست ہے۔ بکنگ نمبر 1 کوالٹی 5 ڈالر بہتر ہوئ ہے اور 735 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 224.48 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ لوکل میں مال تو کم ہیں لیکن ریٹ بھی زیادہ ہےاس لیے ٹریڈرز کھل کر خریداری بھی نہیں کر رہے ہیں۔ .
Jan 16 2024 13:03:28 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں پورٹ کے مال 13200/13250 روپیہ من تک بھاؤ ہیں گودام کے مال کے 13400/13500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 20 ڈالر کم ہوئ ہے اور 1100 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ بن گئے ہیں جو کراچی پورٹ پر 13437 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ فل حال نیچے گاہکی نہیں ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ گھبراہٹ میں ہے۔ پچھلے 20/25 دن سے پنجاب میں دھند ہے اور کاروباری سرگرمیاں انتہای کم ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں ڈیمانڈ نہیں تھی جس کی وجہ سے مارکیٹ لگاتار ہی کمزور ہوئ ہے۔ .
Jan 16 2024 12:31:42 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 9400/9500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ مال بک جاتا ہے۔ گاہکی بھی ہے اور پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے۔ ٹریڈرز ساتھ ساتھ نفع بھی پکا کر رہے ہیں۔ .
Jan 15 2024 18:12:43 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 240/242 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Jan 15 2024 18:06:53 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مزید تیز ہوئ ہے اور 158 روپیہ کلو تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ لوکل منڈیوں میں مال نہیں ہیں۔ پشاور کوئٹہ فیصل آباد مال کم ہیں۔ .
Jan 15 2024 17:49:44 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کے کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ مزید بہتر ہوئ ہے اور 157 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Jan 15 2024 17:36:20 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 200 روپیہ من مارکیٹ مزید کمزور ہوئ ہے اور کراچی مارکیٹ میں 13500 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں گودام کے مال کے۔ نیچے گاہکی بھی ٹھنڈی ہے اور پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے۔ تاہم اب مارکیٹ بالکل پڑتے کے برابر آ گئ ہے۔ 13500 میں بیچ بھی کھل کر نہیں ہے۔ جہاں نیچے مال بکنا شروع ہوئے دوبارہ مارکیٹ میں تھوڑی بہت بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں 13900 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں۔ چمن ماش فیصل آباد منڈی میں 16400/16700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ چمن کوالٹی اکا دکا مال ہیں۔ .
Jan 15 2024 17:32:32 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 50 روپیہ من مزید نرم ہوئ ہے اور 9400/9500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال نیچے گاہکی سست ہے۔ مارکیٹ میں تھوڑی تھوڑی پرافٹ ٹیکنگ بھی ہے۔ .
Jan 15 2024 15:05:35 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر نمبر 1 کوالٹی 240/242 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں کراچی مارکیٹ میں۔ فل حال مارکیٹ رکی سی ہے۔ نیچے گاہکی بھی سست ہے اور کھل کر مال ملتے بھی نہیں ہیں۔ .
Jan 15 2024 14:52:25 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 200 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 13700 روپیہ من تک بھاؤ بن گئے ہیں گودام کے مال کے جبکہ پورٹ کے مال کے 13500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں بھی 200 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 14100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں ایف اے کیو مالوں کے 13300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق فیصل آباد منڈی میں فل حال گاہکی سست ہے۔ جہاں گاہکی نکلی مارکیٹ دوبارہ تھوڑی بہت بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق لوکل مارکیٹ پچھلے 3 ہفتے میں 1400 روپیہ من کمزور ہوئ ہے۔ مارکیٹ پڑتے سے جتنی بھی اونچی تھی اب پڑتے کے برابر آ گئ ہے۔ جتنا گیپ تھا سارا ختم ہو چکا ہے۔ بکنگ 1120 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 13683 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott