Guar | گوارہ
Jan 25 2025
Jan 24 2023 19:53:38 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی رات کے اوقات میں 2 روپیہ کلو مزید تیز ہوا ہے اور 174 تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق حکومت نے منی ایکسچینج کمپنیوں کو ڈالر فری فلوٹنگ کرنے کا گرین سگنل دیا ہے۔ محسوس یہ ہو رہا ہے کہ انٹر بنک میں بھی ڈالر تیز ہو جائے گا کیونکہ ایمپورٹرز کوئی سودا بیچنے کو تیار ہی نہیں ہیں۔ .
Jan 24 2023 16:39:26 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا شام کے اوقات میں مارکیٹ 1 روپیہ کلو مزید تیز ہوئ ہے اور 172 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے ایڈوانس پیمنٹ پر ۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے۔ سیلنگ کم ہے۔ .
Jan 24 2023 12:35:11 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا آج 3 روپیہ کلو تیز اوپن ہوا ہے اور 171 تک کام ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ مارکیٹ کی ٹون گرم نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق چند دن پہلے جو جہاز پورٹ پر لگا ہے وہ کسٹم کے بانڈڈ وئیر ہاؤس میں اتر رہا ہے اس کے ڈاکیومنٹ ریٹائر نہیں ہونا شروع ہوئے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس جہاز کے مال میں تھوڑے تھوڑے ڈاکیومنٹ ریٹائر ہونے گے کیونکہ بنک ڈالر ہی تھوڑے تھوڑے فراہم کر رہے ہیں۔ دوسری جانب جو مال کنٹینرز کی شکل میں پورٹ پر موجود ہیں وہ بھی پھنسے ہوئے ہیں ڈالر نہ ملنے کی وجہ سے۔ آج انٹر بنک میں ڈالر کے 230.60 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق آسٹریلیا سے آج کل بکنگ کے ریٹ نہیں آرہے ہیں کیونکہ کنٹینر کی بکنگ فل الحال ایمپورٹرز نہیں کرا رہے ہیں۔ اور جہاز میں بھی جو پہلے کی بکنگ ہوئی ہوئی ہے وہی ہے۔ کوئی نیا کام سننے میں نہیں ا رہا ہے۔ ماہرین فروری اور مارچ میں تیزی کا رجحان ہی بتا رہے ہیں کیونکہ آگے رمضان المبارک کا مہینہ ا رہا ہے جو بہت بڑی لاگت کا مہینہ ہوتا ہے۔ آسٹریلیا کے پورٹ پر ایک جہاز لوڈنگ کیلئے گیا ہوا ہے۔ جب جہاز آسٹریلیا سے روانہ ہو گا کراچی کیلئے تو ہم صحیح اندازہ بتا سکیں گے جہاز کب کراچی پورٹ پر لگے گا۔ .
Jan 23 2023 16:31:40 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ شام کے اوقات میں 0.5/1 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہے اور 168/168.5 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ فل حال مارکیٹ بہتر ہے سیلنگ کم ہے۔ .
Jan 23 2023 11:43:49 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 167.5 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ تھی۔ دوسری جانب سرگودھا منڈی میں 6950 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ انٹر بینک میں ڈالر امپورٹ ریٹ 231.5 روپیہ تک ہو گیا ہے اور کھل کر ملتا بھی نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش میں بھی ڈالر کا مسئلہ ہے۔ بنگلہ دیش کے چٹاگانگ پورٹ پر تین جہاز میں 54000 ٹن کا مال پھسا ہوا ہے جس میں چینی سویا بین آئل اور پالم آئل ہیں۔ ڈالر نہ ملنے کی وجہ سے ان مالوں کی ایل سی کلیر نہیں ہوئ ہے۔ .
Jan 21 2023 18:12:07 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا رات کے اوقات میں کراچی 168 روپیہ کلو پہ رکا ہوا تھا۔ ریٹیل میں گاہکی سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق حکومت آئی ایم ایف کی کڑوی گولی نگلنے پر مجبورڈالر مقابل روپے کی سرکاری شرح کم از کم 10 فیصد گھٹے گیبجلی گیس کھانے پینے کی اشیاءکی قیمتوں میں زبردست اضافہ ناگزیر۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق زیادہ تر ماہرین کا خیال ہے کہ انٹر بنک میں ڈالر 250 کا ہو سکتا ہے۔ .
Jan 21 2023 12:09:35 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 167/168 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ سرگودھا منڈی میں 6950 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ نیچے ڈیمانڈ اچھی ہے۔ .
Jan 20 2023 15:09:10 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ میں 167 روپیہ کلو تک کام ہوئے ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ پنجاب کی مارکیٹیں آج بند ہیں۔ فل حال نیچے گاہکی خاموش تھی اور کھل کر سیلنگ بھی نہیں ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر ریٹ 230.5 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ لیکن کھل کر ڈالر ملتا نہیں ہے۔ .
Jan 19 2023 16:49:10 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں 167/167.50 تک کام ہوے ہیں۔ ملا جلا رجحان تھا۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق جنوری کے مہینے میں آسٹریلیا سے اندازہ ہے کہ دو جہاز کالا چنا کے لوڈ ہونگے ایک جہاز 25 ہزار ٹن کا آسٹریلیا پورٹ پر لوڈنگ کیلئے چلا گیا ہے۔ جبکہ دوسرا جہاز شائد جنوری کی آخری تاریخوں میں لوڈنگ کیلئے جاے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ایک جہاز 25 ہزار ٹن جبکہ دوسرا جہاز 21 ہزار ٹن کا ہے۔ .
Jan 19 2023 11:31:58 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 167 روپیہ کلو کا گاہک ہے نمبر 1 کوالٹی کا ایڈوانس پیمنٹ پر جبکہ بیچ کم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل حال ڈالر کے حوالے سے سٹیٹ بینک کی طرف سے خالی تصلیاں ہی ملی ہیں جب تک ختمی طور پر ڈالر کا کوئ حل نہیں ہوتا لوکل مارکیٹ بہتر ہی رہنے کے امکانات ہیں۔ ہاں اگر ڈالر کا مسئلہ جلدی حل ہو جاتا ہے تو پھر مارکیٹ دباؤ میں آ سکتی ہے۔ اموپرٹرز کا کہنا ہے کہ ڈالر بھلے مہنگا ہو جائے لیکن ملے تو سہی۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک امپورٹر سے بات چیت کرنے پر انہوں نے بتایا سپتمبر اکتوبر والے سودے بھی پورٹ پر پڑے ہیں۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott