Millet | باجرہ
Jan 23 2025
Nov 08 2022 11:22:26 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ 100 روپیہ من مزید بہتر ہوئ ہے اور پورٹ 9700 جبکہ گودام 9800 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آ رہی ہے۔ ڈالر انٹر بینک میں 222.20 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔ .
Nov 08 2022 11:19:52 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد پرانی 7250 روپیہ من جیسے حالات ہیں جبکہ نئ مونگ 7050 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ حیدر آباد منڈی میں مونگ ثابت 7100/50 روپیہ من کابلی مونگی کے 6800 روپیہ من تنزانیہ مونگ 6400 روپیہ من برازیل مونگ کے 7200 روپیہ من تک کام ہو رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق برازیل مونگ کا کلر تھوڑا سا ہلکا ہے۔ .
Nov 07 2022 15:56:14 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی ایڈوانس پیمنٹ پر 178 جبکہ پہنچنے کی پیمنٹ پر 182 تک کام ہوے ہیں۔ اچھی کوالٹی 185/90 جیسے حالات ہیں۔ نپر مسور 185 جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی فیصل آباد کے ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ ریٹیل میں گاہکی بہت اچھی ہے۔ .
Nov 07 2022 15:50:38 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی شام کے اوقات میں 135 روپیہ کلو پہ رکی ہوئی ہے۔ ملرز ضرورت کے مطابق ہی خریداری کر رہے ہیں کیونکہ 11/12 نومبر کو جو جہاز پورٹ پر لگنا ہے اس میں 116 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں۔ اس لئے حاضر میں صرف اور صرف ضرورت کا کام ہو رہا ہے۔ .
Nov 07 2022 15:50:07 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد شام کے اوقات میں 50 روپیہ من تیز ہوئی ہے اور 7250 کا خریدار بن گیا ہے مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Nov 07 2022 15:45:40 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 50 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 9700 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ بکنگ 15 ڈالر کمزور ہوئی ہے اور 990 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا میں بھی جب سے ایف اے ٹی ایف نے برما کو بلیک لسٹ میں ڈالا ہے بعض کمرشل بینک برما کے ڈاکیومنٹ کلئیر نہیں کر رہے ہیں جبکہ بعض بنک ڈاکیومنٹ کلئیر کر رہے ہیں۔ پاکستان میں بھی یہی صورتحال ہے۔ تاہم انڈیا کی چنائی مارکیٹ میں حاضر میں اسٹاک بہت تھوڑے رہ گئے ہیں اور انڈیا کے ماہرین تیزی خیال کر رہے ہیں۔ انڈیا میں ماش ثابت 78 روپیہ کلو ہے انڈین کرنسی میں ماہرین کا خیال ہے کہ انڈیا میں 86/88 ریٹ بن سکتا ہے۔ اگر انڈیا کی مارکیٹ میں 8/10 روپیہ کلو کی تیزی آگئی تو برما کی مارکیٹ بھی 100 ڈالر تیز ہو سکتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ بھی بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ اس لئے پاکستان کی لوکل مارکیٹ بھی بہتر رہنے کی توقع ہے۔ 990 ڈالر والا ماش ثابت ایس کیو کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 9535 تک پڑتا ہے۔ کراچی پورٹ پر ابھی ماش ثابت موجود ہے تاہم بنک ایمپورٹرز کو ڈالر تھوڑے تھوڑے فراہم کر رہے ہیں اور پورٹ سے تھوڑا تھوڑا مال کلئیر ہو رہا ہے جو مال پورٹ سے باہر آتا ہے فورأ فروخت ہو جاتا ہے۔ .
Nov 07 2022 12:37:35 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس ثابت کراچی 1 روپیہ کلو کمزور ہوئی ہے اور 135 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ملرز صرف ضرورت کے مطابق خریداری کر رہے ہیں کیونکہ 11/12 نومبر تک ییلو پیس ثابت کا ایک جہاز پورٹ پر لگے گا۔ فل الحال ضرورت کے مطابق ہی خریداری کرنی چاہیے کیونکہ جہاز کی آمد پر مارکیٹ ٹوٹنے کے امکانات ہیں۔ .
Nov 07 2022 12:33:06 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی پورٹ کے سودے 178 تک ہوے ہیں۔ پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 182 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ ریٹیل کوالٹی 190 جیسے حالات ہیں۔ نپر مسور 185 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق نپر مسور کی بکنگ 775/80 ڈالر ہے۔ جبکہ کرمسن مسور کی بکنگ 800 ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ جو کراچی آکر تقریباً 186 اور 192 تک پڑتا ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر کے 222.5 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ .
Nov 07 2022 11:45:05 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ پورٹ 9550 جبکہ گودام 9650 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق سٹاکسٹ مال گوداموں میں لے جا رہے ہیں فل حال سیل نہیں کر رہے ہیں۔ جن کے مال پورٹ پر آ رہے ہیں ان کے پڑتے اونچے ہیں۔ فل حال سیلنگ انتہائ کم ہے۔ کل کراچی پورٹ پر 11 کنٹینر ایس کیو جبکہ 3 کنٹینر ایف اے کیو کی آمدن تھی۔بکنگ 990 ڈالر تک تھی۔ .
Nov 07 2022 11:28:33 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد 50 روپیہ من نرم ہوئ ہے اور 7200 روپیہ من جیسے حالات ہیں پرانی مونگی کے جبکہ نئ مونگ 7000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ کل کراچی پورٹ پر 10 کنٹینر تنزانیہ مونگ اور 40 کنٹینر برازیل مونگ کی آمدن تھی۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott