Guar | گوارہ
Jan 25 2025
Aug 03 2024 17:59:16 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں شام میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور 129 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ تاہم بکنگ رکی ہوئ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق حاضر میں ٹریڈرز کے اوپر ریٹوں والے سودے ہیں نقصان ہے۔ تاہم مارکیٹ میں کوئ مزے داری نہیں ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی رشیا سے سپلائ بہت اچھی ہے اور پاکستان کے لیے پائپ لائن میں بھی کافی مال بک ہیں۔ .
Aug 03 2024 17:40:40 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 200/300 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہوئ ہے اور 9200/9300 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ حیدر آباد منڈی میں 9300/9400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بارشوں کی وجہ سے آمدن کچھ کم ہوئ ہے اور چونکہ بازار 10200/10300 سے 9000 تک 5/7 دن میں ہی کمزور ہو گیا تھا ابھی کچھ گاہکی بھی تھوڑی تھوڑی آئ ہے۔ امپورٹڈ مال بھی تھوڑے تھوڑے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ کینیا مونگ کا ریٹ 9200 تک ہے جبکہ برازیل مونگ 9400 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Aug 03 2024 17:33:49 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 100/150 روپیہ من مارکیٹ نرم ہے اور 13950/14000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں حاضر ڈلوری مالوں کے۔ پورٹ کے مالوں کے 13900 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پہلی تاریخوں میں بھی آمدن ہے۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ .
Aug 03 2024 15:23:45 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی کراچی مارکیٹ میں 1 روپیہ کلو مارکیٹ نرم ہے اور 211 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ کرمسن مسور 203 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ نپر مسور تھوڑا تھوڑا مال لے رہے ہیں بکنگ 680 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 210.5 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ حاضر میں مال بھی کم ہیں جبکہ گاہکی بھی کمزور ہے۔ .
Aug 03 2024 14:11:18 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی مارکیٹ میں 128 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ کوئ مزے داری نہیں ہے۔ بکنگ 400 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 125 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق ییلوپیس 385 ڈالر میں 15 اگست سے 15 ستمبر ایک مزید جہاز بھی بک ہو گیا ہے 25000 ٹن کا۔ .
Aug 03 2024 12:38:38 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ پچھلے دنوں بند مارکیٹ میں بھی ٹریڈنگ ہوئ ہے۔ مارکیٹ 100 روپیہ من مزید بہتر ہوئ ہے اور 14100 روپیہ من تک کا گاہک تھا حاضر ڈلوری مالوں کا۔ بکنگ 1150 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 14245 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق لوکل مارکیٹ میں جو مال لگے ہیں وہ امپورٹرز کے اوپر ریٹوں والے مال ہیں 1220/1250/60 ڈالر والے مال ہیں۔ مظبوط امپورٹرز مال نہیں بیچ رہے ہیں فل حال لوکل مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Aug 03 2024 12:35:19 5 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 9000/9100 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آج حیدر آباد مارکیٹ تیز ہے اور تھل والے مال 9300/9400 جبکہ علی پور 9200 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق پچھلے ہفتہ دس دن میں مارکیٹ 1300 روپیہ من کمزور ہوئ ہے۔ تھل سے نئے مال آنا شروع ہو گئے تھے ہفتہ پہلے۔ جس کی وجہ سے مارکیٹ کمزور ہوئ ہے۔ باہر سے بھی کافی مال بک ہو گئے تھے جو کہ ستمبر میں آنا شروع ہو جائیں گے۔ لانگ ٹرم میں مونگ میں مزے داری نہیں ہے ریٹ اونچے ہیں سٹاکسٹ دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ ملرز ساتھ ساتھ تھوڑا تھوڑا مال خرید لیتے ہیں۔ .
Aug 31 2023 17:11:00 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 100/200 روپیہ من مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور 15800/15900 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے۔ فیصل آباد منڈی میں 16700 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے جبکہ چمن ماش فیصل آباد منڈی میں 16500 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے۔ فل حال لوکل مارکیٹ میں کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ .
Aug 31 2023 17:07:58 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر کوالٹی 6 روپیہ کلو مارکیٹ مزید تیز ہوئ ہے اور 265 روپیہ کلو ریٹ بن گیا ہے۔ مارکیٹ انتہائ گرم ہے۔ مسور ثابت کرمسن بازار دھارا چھنے ہوئے مال 280 روپیہ کلو تک کام ہو گئے ہیں۔ مزید گاہک ہے بیچ نہیں ہے۔ بکنگ نپر کوالٹی 20 ڈالر مزید تیز ہوئ ہے 820 ڈالر فی ٹن ریٹ بن گیا ہے جو کراچی پورٹ پر 273.13 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ فل حال مارکیٹ گرم ہے۔ جن کے پاس مال ہیں وہ مزید مضبوط ہو گئے ہیں انٹرنیشنل مارکیٹیں گرم ہونے کی وجہ سے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس بار انٹرنیشنل مارکیٹ میں تیزی ہے۔ لوکل میں پھر کرنسی بھی شمار کی جاتی ہے جو کہ بتدریج کمزور ہی ہو رہی ہے۔ .
Aug 31 2023 16:32:39 1 year ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت کے بھاؤ فیصل آباد منڈی میں شام کے اوقات میں 7900/8000 روپیہ من تک موصول ہوئے ہیں۔ حیدر آباد منڈی میں 8100 روپیہ من ریٹ بن گیا ہے۔ کھل کر سیلنگ نہیں ہے۔ مارکیٹ میں تیزی کے امکانات ہیں. .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott