Millet | باجرہ
Jan 23 2025
Jul 23 2022 12:25:57 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد آج 500 روپیہ من تیز ہوئی ہے اور 15500/16000 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ 4 ماہ کی پیمنٹ پر 17500 کا خریدار ہے سیلنگ نہیں ہے۔ جام پور کوالٹی 13500 کا گاہک ہے سیلنگ کم ہے۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے گزشتہ روز لودھراں اور شجاع آباد کے علاقوں میں بھرپور بارش ہوئی ہے جس سے فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ جام پور میں بھی بارش ہوئی ہے آگے مزید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ سندھ میں بھی آج رات سے بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ جس کی وجہ سے آج کوئی بیچ نہیں آ رہی ہے .
Jul 23 2022 12:21:17 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں مارکیٹ رکی ہوئ ہے. 9900/10000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔چھانگا مانگا 9600 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔ .
Jul 23 2022 12:15:51 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد منڈی میں 36000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ گاہک بن جاتا ہے سیلنگ انتہائ کم ہے۔ ایرانی زیرہ 38000/39000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ مضبوط ہے تاہم بہت اونچا ریٹ ہونے کی وجہ سے دکان دار حضرات ضرورت کے مطابق ہی گاہک ہے۔ .
Jul 23 2022 12:09:07 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت فیصل آباد منڈی میں ٹکڑا 10500 سے 11000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جبکہ گولی دھنیا 15000/16000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں یک دم تیزی آئ ہے اس لیے پرافٹ ٹیکنگ نظر آ رہی ہے۔ .
Jul 21 2022 16:19:50 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سرخ مرچ ثابت فیصل آباد 15000/500 جیسے حالات ہیں گاہک بھرپور ہے لیکن بیچ کم ہے۔ جام پور کوالٹی 13000/500 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ گرم ہے۔ .
Jul 21 2022 13:30:17 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد منڈی میں 1000 روپیہ من مزید تیز ہوا ہے اور 36000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ سیلنگ انتہائ کم ہے۔ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ بھی زیرے کی گرم ہے اور 3125 ڈالر فی ٹن جیسے حالات بن گئے ہیں۔ .
Jul 21 2022 13:21:25 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت ایرانی ٹکڑا 500 روپیہ من مزید تیز ہوا ہے 11000/11500 جبکہ گولی دھنیا 16000/16500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ڈالر تیز ہونے کی وجہ سے مارکیٹ مارکیٹ گرم ہے۔ سیلنگ انتہائ کم ہے۔ .
Jul 21 2022 13:16:01 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت فیصل آباد منڈی میں 10000روپیہ من جیسے حالات تھے۔ آج بارش کی وجہ سے کوئ کام کاج نہیں ہے۔ .
Jul 21 2022 13:10:51 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈہٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد منڈی میں 15000/15500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ بارشوں کی وجہ اے کوئ کام کاج نہیں ہے۔ تاہم کھل کر سیلنگ نہیں آتی۔ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ شہزادی کوالٹی بھی مال نہیں آرہے ہیں۔ .
Jul 20 2022 16:28:45 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سرخ مرچ ثابت فیصل آباد شام کے اوقات میں مارکیٹ تھوڑی گرم نظر آرہی تھی۔ 15400 تک کام ہوے ہیں ہائبرڈ کوالٹی کے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جو مال بھی فروخت ہونے کے کیلئے آتا ہے فورآ فروخت ہو جاتا ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انڈیا میں نمبر ون کوالٹی ڈنڈی کٹ کی مارکیٹ 4000 ڈالر کے لگ بھگ ہے جسے اگر بندر عباس پورٹ کے راستے کوئٹہ منگایا جاے تو آج کی تاریخ میں 43500 روپیہ من کا پڑتا ہے۔ جبکہ پاکستان میں مرچ 15500 کے لیول پر فروخت ہورہی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ پاکستان میں ایک تو کاشت 25% ہے اور دوسری بات یہ ہے جب سندھ کی فصل شروع ہو گی مال سارا ایکسپورٹ ہو جائے گا کیونکہ انٹر نیشنل مارکیٹ بہت تیز ہے۔ یہی وجہ ہے پاکستان میں ٹریڈرز 4 ماہ پیمنٹ پر بھی خریداری کر رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اس سال مرچ کا کوئی انوکھا ریٹ دیکھنے کو مل سکتا ہے ستمبر اکتوبر میں۔ بہت بڑی تیزی کا سال نظر آرہا ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott