Sorghum | جوار
Jan 28 2025
Jan 09 2023 17:11:34 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد 14800 باریک تل 14400 جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل الحال لوکل ڈیمانڈ اچھی ہے۔ تاہم لوکل ڈیمانڈ کا زور جنوری تک ہی رہتا ہے پھر آہستہ آہستہ لوکل ڈیمانڈ کم ہو جاتی ہے۔ دوسری جانب کراچی خریدار نہیں ہے البتہ کوئٹہ کے ایکسپوٹرز اکا دکا خریداری کر لیتے ہیں ایران کیلئے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق زیادہ لمبی چوڑی تیزی بھی نہیں لگتی اور مندہ بھی نظر نہیں آ رہا ہے۔ .
Jan 09 2023 16:59:18 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 13000/200 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ کراچی تھر پارکر کوالٹی 12800 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق آج انڈیا میں مارکیٹ کافی گرم ہوئی ہے۔ 3.5 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 6350 تک کام ہوے ہیں۔ انڈیا کے ماہرین بھی تیزی کا رجحان ہی بتاتے ہیں۔ .
Jan 09 2023 16:57:25 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد ہائبرڈ کولڈ اسٹور والی 19000/19500 جیسے حالات ہیں مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ نئی ہائبرڈ گیلے مال 21000 جبکہ خشک مال 22000 جیسے حالات ہیں۔ مجموعی طور پر بہتری کے امکانات ہیں۔ .
Jan 09 2023 16:49:01 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جوار سفید دادو کوالٹی ملتان منڈی میں 100 روپیہ من کمزور ہوئی ہے اور 3800 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ سبی کوالٹی ملتان میں 4400 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پرافٹ ٹیکنگ دیکھنے میں آ رہی ہے۔ .
Jan 09 2023 16:47:06 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن 50 روپیہ من کمزور ہوا ہے اور 3200 روپیہ من تک کام ہوے ہیں۔ تھل لائن پر 50/100 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوا ہے اور 8000/8050 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق یہاں پرافٹ ٹیکنگ دیکھنے میں آ سکتی ہے کیونکہ باجرہ دو ماہ میں 1200 روپیہ من تیز ہوا ہے اس لئے یہاں ٹریڈرز نفع خوری کر سکتے ہیں اور پرافٹ ٹیکنگ کے دوران مزید کمزور ہو سکتا ہے۔ .
Jan 09 2023 16:22:15 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کا ایک جہاز 9000 ٹن کا 2 فروری کو پورٹ پر آمد شو کر رہا ہے تھوڑی دیر پہلے ہم نے تبصرے میں اپڈیٹ کیا تھا کہ یہ مال نمبر دو کوالٹی ہے۔ تاہم ابھی ہماری کسی دوسرے ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ مسور نپر نمبر دو کوالٹی نہیں نمبر ون کوالٹی بک ہوا ہے 680 ڈالر میں .
Jan 09 2023 16:08:32 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا شام کے اوقات میں 2 روپیہ کلو مزید تیز ہوا ہے اور 170 تک کام ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ مارکیٹ انتہائی مضبوط اور گرم نظر آرہی ہے۔ .
Jan 09 2023 15:51:56 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی ریگولر کوالٹی 190/91 جبکہ نمبر ون کوالٹی 195 تک کام ہوے ہیں پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ نپر مسور 6 روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 196 تک کام ہوے ہیں پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آسٹریلیا سے بھی ایک 9000 ٹن کا جہاز آرہا ہے یہ جہاز 680 ڈالر میں بک ہوا ہے۔ یہ جہاز 5 فروری کو کراچی پورٹ پر آمد شو کر رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ایک اور جہاز کینیڈا سے بھی 12000 ٹن کرمسن لے کر نکلا ہوا ہے جو 17 جنوری کو کراچی پورٹ پر آمد شو کر رہا ہے۔ یہ جہاز 702 ڈالر میں بک ہوا ہے پہلے اس جہاز کی بکنگ 722 ڈالر کہتے تھے لیکن اب ایک ایمپورٹر نے کہا کہ یہ جہاز 702 میں بک ہوا ہے۔ تاہم کینیڈا والا جہاز مشین کلین نہیں ہے فارمر ڈریس مال ہے۔ جبکہ آسٹریلیا والا جہاز بھی نمبر دو گریڈ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق 680 ڈالر والا کراچی پورٹ پر آکر تقریباً 169 جبکہ 702 والا 175 تک پڑتا ہے۔ اگر انٹر بنک میں ڈالر 228.50 تک ہی رکا رہا تب۔ اگر مال آنے پر ڈالر کا ریٹ تیز ہوتا ہے تو پڑتا مہنگا ہو جاے گا۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ انٹر بنک میں ڈالر کئی کئی دن ملتا ہی نہیں ہے۔۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مسور جوں جوں اوپر جاے ساتھ ساتھ پرافٹ ٹیکنگ بھی کرتے رہنا چاہیے۔ .
Jan 09 2023 15:25:32 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ سالم فیصل آباد شام کے اوقات میں 100 روپیہ من تیز ہوئی ہے اور 8700 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پرانی مونگ 8800 کا خریدار ہے۔ ایک ماہ کی پیمنٹ پر 9100 میں خریدار بن جاتا ہے۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ .
Jan 09 2023 15:23:54 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 10800 کی بیچ آ جاتی ہے خریدار سست ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott