Millet | باجرہ
Jan 23 2025
Jan 10 2023 15:57:33 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 200 روپیہ من مزید تیز ہوا ہے اور 11200 کا خریدار بن جاتا ہے۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ .
Jan 10 2023 13:45:40 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس سالم کراچی 161 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں گاہک خاموش ہے۔ 17 جنوری والے جہاز میں 150 تک کام ہوے تھے آج ڈیڑھ سے دو روپیہ کلو کمزور ہوئی ہے اور 148/148.50 جیسے حالات ہیں۔ پرافٹ ٹیکنگ دیکھنے میں آ رہی ہے۔ .
Jan 10 2023 13:44:42 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی بازار دھارا جسے ریگولر کوالٹی بھی کہتے ہیں پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 195 تک کام ہوے ہیں۔ اچھی کوالٹی دو روپیہ اوپر سمجھنا چاہیے۔ نپر مسور پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 195 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Jan 10 2023 13:29:30 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد 14800/900 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ باریک تل 14400/500 جیسے حالات ہیں۔ 100 روپیہ من بہتر ہے۔ لوکل ڈیمانڈ اچھی ہے .
Jan 10 2023 13:28:37 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئی گوجر خان کوالٹی 3400 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جبکہ فتح جنگ کوالٹی 3300 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مکئی کی فصل اس سال گوجر خان کے گرد و نواح میں انتہائی کم پیدوار ہوئی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس سال فصل 100 ٹرک سے بھی کم ہوئی ہے۔ اس لئے ماہرین تیزی کا رجحان ہی بتاتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ اس سال مکئی 4000 سے اوپر فروخت ہو سکتی ہے کیونکہ پیداوار انتہائی کم ہے۔ بعض ماہرین کہتے ہیں کہ اس دفعہ کوئی انوکھا ریٹ بھی بن سکتا ہے کیونکہ شارٹیج بہت بڑی ہے۔ .
Jan 10 2023 13:18:52 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ہلدی ثابت چھنگا مانگا 400 روپیہ من تیز ہوئ ہے اور 10200 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں جبکہ فیصل آباد 10500/600 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اگلے دنوں بارشوں کے امکانات ہیں۔ مارکیٹ میں بہتری کے امکانات بن سکتے ہیں۔ .
Jan 10 2023 13:15:03 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت کنری منڈی میں 2000 بوری کی آمد تھی لونگی کوالٹی 26000/28500 تک بولی ہوئی ہے۔ ہائبرڈ 19900 سے 23750 تک بولی ہوئی ہے۔ فیصل آباد منڈی میں نئی ہائبرڈ 21000 سے 22500 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پرانی کولڈ اسٹور والی 19000/19500 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 90 دن پیمنٹ پر 21000 کا خریدار ہے لیکن بیچ کم آرہی ہے۔ تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ .
Jan 10 2023 13:12:10 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت فیصل آباد منڈی میں 200/400 روپیہ من کمزور ہوا ہے اور ٹکڑا دھنیا 11400/11800 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں جبکہ گولی دھنیا بھی 500 روپیہ من کمزور ہے اور 15500/16000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال نیچے گاہکی سست ہے۔ ملا جلا رجحان ہے۔ .
Jan 10 2023 13:05:08 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد منڈی میں 54000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ کوئٹہ منڈی میں 49500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ بیچ انتہائ کم ہے اور نیچے گاہکی بھی سست ہے۔ پاک کموڈیٹیز ہے ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ انتہائ گرم ہو گئ ہے۔ بکنگ مزید 250 ڈالر تیز ہوئ ہے اور 4450 ڈالر فی ٹن جیسے حالات بن گئے ہیں۔ ماہرین کےخیال کے مطابق بکنگ ریٹ انتہائ زیادہ ہونے کی وجہ سے بہت کم امپورٹرز بکنگ میں جا رہے ہیں۔ جبکہ لوکل مارکیٹ میں مال بھی انتہائ کم ہیں۔ جہاں کہیں نیچے اچھی گاہکی نکلی مارکیٹ میں تیزی کے امکانات بن سکتے ہیں۔ ایرانی مال بھ تقریباً ختم ہی ہیں۔ .
Jan 10 2023 12:54:23 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون بھلوال 8500 العربیہ 8225 بھون 8200 رمضان شوگر ملز 8225 سلانوالی 8250 پاپولر 8250 جھنگ شوگر ملز 8200 عبداللہ 8225 روپیہ کوئنٹل اور کشمیر شوگر ملز کے 8225 جیسے حالات ہیں۔ جنوبی پنجاب میں حمزہ 8270 آر وائی کے 8245 جے ڈی ڈبلیو 8250 اتحاد 8250 یونائیٹڈ شوگر ملز 8250 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اپر سندھ میں ڈھرکی 8225 اے کے ٹی 8210 گھوٹکی 8235 جیسے حالات ہیں جبکہ زیریں سندھ میں چمبڑ ٹنڈو انصاری ڈگری وغیرہ 8100 تھر پارکر 8125 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فیصل آباد سائیڈ کسان 8280 کنجوانی 8200 کمالیہ مل سیل نہیں کر رہی ہے انڈر پارٹی 8280 جڑانوالہ 8300 سویرا 8300 جیسے حالات ہیں۔ ریٹیل میں ڈیمانڈ کم ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پیمنٹ کی تنگی کی وجہ سے چھوٹی ملیں روزانہ کی بنیاد پر چینی بیچ جاتی ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ چل نہیں رہی ہے۔ جنوری کے سودوں کا 8385 کا خریدار ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott