Guar | گوارہ
Jan 25 2025
Dec 13 2022 17:13:56 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 15/20 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئی ہے اور 8725/30 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ دسمبر کے سودے 40/45 روپیہ کوئنٹل تیز ہوے ہیں اور 8890/95 تک کام ہوے ہیں۔ دسمبر کا خریدار بن جاتا ہے۔پاک کموڈیٹیز کےذرائع کے مطابق شوگر ایڈوائزری بورڈ کا تیسرا اجلاس 14 دسمبر کو ہوگا۔ 2022 (بدھ) دوپہر 02:00 بجے وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کی صدارت میں، .
Dec 13 2022 16:57:56 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن 2700/25 روپیہ من۔ تھل کی منڈیوں میں 6750 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ انویسٹرز خریداری کر رہے ہیں۔ .
Dec 13 2022 16:54:35 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی 139 تک کام ہوے ہیں اب ایمپورٹرز 140 مانگنا شروع ہو گئے ہیں۔ دال ییلو پیس 151.50 تک کام ہوے ہیں ملرز اب 153 مانگنا شروع ہو گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 12 ہزار ٹن والا جہاز جو پہلے 14 جنوری کی آمد شو کر رہا تھا اب 20 جنوری کو آمد شو کر رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق 20 جنوری والے جہاز میں 520 ڈالر میں کام ہوا ہے یہ کام ری سیل میں ہوا ہے۔ جو کراچی آکر تقریباً 128 تک پڑتا ہے اگر اس وقت انٹر بنک میں ڈالر کا یہی ریٹ رہا تو۔ آج انٹر بنک میں ڈالر کے 225 جیسے حالات تھے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جو جہاز 36 ہزار ٹن والا جنوری میں لوڈ ہو گا اس میں ری سیل میں 510 ڈالر کی بیچ ہے۔ .
Dec 13 2022 16:44:53 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی شام کے اوقات میں 9975 روپیہ من تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ بہتر ہی نظر آ رہی ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر کا ملنا محال ہے۔ .
Dec 13 2022 16:41:40 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد نئی 7350 جبکہ پرانی 7550 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق خریدار بن جاتا ہے بیچ نہ ہونے کے برابر ہے۔ تیزی کا رجحان ہے .
Dec 13 2022 16:34:02 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی ریگولر کوالٹی 185 جبکہ اچھی کوالٹی 188/90 جیسے حالات ہیں۔ نپر مسور بھی 188/90 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بروکر حضرات صرف ریٹ دے رہے ہیں بیچ نہ ہونے کے برابر ہے۔ تیزی کا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق مارکیٹ کسی وقت بھی مزید تیزی کی جانب گھوم جاے گی۔ .
Dec 13 2022 16:32:10 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں مزید تیز ہوا ہے اور 151/52 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پیر منگل کی پیمنٹ پر 153 سے 153.40 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق چونکہ انٹر بنک میں ڈالر کا ملنا محال ہوا ہوا ہے اس لئے انویسٹرز بھرپور خریداری کر رہے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ کالا چنا جلد ایڈوانس پیمنٹ ہی 155 کو ٹچ کرنے کے امکانات ہیں کیونکہ بیچ نہ ہونے کے برابر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جو جہاز دسمبر کے آخر یا جنوری کے شروع میں 18/19 ہزار ٹن والا کراچی پورٹ پر لگے گا گزشتہ روز تو کسی ایمپورٹر نے 152 میں فروخت کیا تھا لیکن آج اس کی کوئی بیچ نہیں آ رہی ہے کیونکہ ایمپورٹرز کا کہنا ہے کوئی خبر نہیں جب جہاز لگے اس وقت ڈالر کی کیا پوزیشن بن جائے۔ اس لئے آج حاضر میں گرما گرمی والا ماحول بن گیا ہے۔ فل الحال بھرپور تیزی کے امکانات نظر آرہے ہیں۔ .
Dec 13 2022 14:38:18 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی دوپہر کے اوقات میں 1.75 روپیہ کلو مزید تیز ہوا ہے اور 149.75 تک کام ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ .
Dec 13 2022 13:45:53 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سدا بہار جوار اوکاڑہ 3800/3850 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ تاندلیاںولا منڈی میں 3500/50 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ آج اوکاڑہ منڈی میں 1 گاڑی کی آمدن تھی۔ .
Dec 13 2022 13:41:05 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مکئ گوجر خان کوالٹی 100 روپیہ من تیز ہوئ ہے اور 3300 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ گاہک ہے۔ بیچ کم ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott