+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 13 2022 16:32:10
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں مزید تیز ہوا ہے اور 151/52 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پیر منگل کی پیمنٹ پر 153 سے 153.40 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق چونکہ انٹر بنک میں ڈالر کا ملنا محال ہوا ہوا ہے اس لئے انویسٹرز بھرپور خریداری کر رہے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ کالا چنا جلد ایڈوانس پیمنٹ ہی 155 کو ٹچ کرنے کے امکانات ہیں کیونکہ بیچ نہ ہونے کے برابر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جو جہاز دسمبر کے آخر یا جنوری کے شروع میں 18/19 ہزار ٹن والا کراچی پورٹ پر لگے گا گزشتہ روز تو کسی ایمپورٹر نے 152 میں فروخت کیا تھا لیکن آج اس کی کوئی بیچ نہیں آ رہی ہے کیونکہ ایمپورٹرز کا کہنا ہے کوئی خبر نہیں جب جہاز لگے اس وقت ڈالر کی کیا پوزیشن بن جائے۔ اس لئے آج حاضر میں گرما گرمی والا ماحول بن گیا ہے۔ فل الحال بھرپور تیزی کے امکانات نظر آرہے ہیں۔