Guar | گوارہ
Jan 25 2025
Dec 10 2022 17:55:06 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ باجرہ لالہ موسیٰ لائن 2700 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ تھل لائن 6750 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق باجرہ میں 10 روپیہ کلو کی تیزی آئ ہے اس لئے تھوڑی بہت کوریکشن ضروری تھی۔ مارکیٹ دوبارہ بہتر ہونے کے امکانات ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے .
Dec 10 2022 17:53:37 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں 130 روپیہ کلو تک کام ہو کر مارکیٹ تھوڑی خاموش ہوئی ہے۔ اس وقت 130 کی بیچ ہے گاہک خاموش ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ملر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ تھوڑی بہت مزید کم ہو کر دوبارہ بہتر ہونے کے امکانات ہیں کیونکہ ریٹیل میں ڈیمانڈ اچھی ہے۔ دوسری جانب ایک 12 ہزار ٹن کا جہاز بھی آنا ہے لیکن جہاز آنے میں ابھی ایک ماہ وقت لگے گا۔ 14 جنوری تک جہاز کی آمد متوقع ہے۔ .
Dec 10 2022 17:36:39 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی 177 سے 180 پہ رکی ہوئی ہے۔ پورٹ کے سودے 175 جیسے حالات ہیں۔ نپر مسور 182۔ فل الحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے لیکن مجموعی طور پر بہتری کے امکانات ہیں۔ کیونکہ ابھی مزید بکنگ نہیں ہو رہی ہے بنک ڈالر بھی کھل کر نہیں دے رہے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ آگے چل کر سپلائی لائن میں گیپ آ جائے گا۔ .
Dec 10 2022 17:31:37 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا رشین چیکو پورٹ 210/213 گودام کے مال 222/228 روپیہ کلو۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ پیمنٹ کا بحران ہے۔ سوڈان کوالٹی 225/228 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں اسٹریلیا 6/7/8 238/242 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ کینیڈا 8/9 268/270 روپیہ کلو ارجنٹینا 8 ایم ایم 264/265 اور ترکی 8 ایم ایم 275/280 جیسے حالات ہیں۔ ارجنٹینا 9 ایم ایم اور کینیڈا 9 ایم ایم 300/310 روپیہ کلو امیریکن 9 ایم ایم 375/380 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Dec 10 2022 17:24:48 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی 9900 سے 9950 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ ملا جلا رجحان ہے۔ ریٹیل میں گاہکی تھوڑی سست ہے۔ .
Dec 10 2022 17:20:24 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد نئی 7200 پرانی 7400 جیسے حالات ہیں۔ لائن سے بیچ نہ ہونے کے برابر ہے۔ 40 دن پیمنٹ پر 7750 کا خریدار ہے۔ تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی چند ٹریڈرز سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا اب مونگ اپنا اگلا ہدف مکمل کرے گی۔ بعض ماہرین کا خیال ہے کہ مونگ اب 8000 کی نفسیاتی حد کو چھو سکتی ہے۔ .
Dec 10 2022 17:13:29 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی پورٹ کے سودے 146 جبکہ جہاز والے مال 147 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک انتہائی زیرک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا ابھی دو جہاز جن میں ایک 12 ہزار ٹن اور دوسرا 25 ہزار ٹن کا جنوری میں لوڈ ہونا ہے انکی ابھی تک ایل سی اوپن نہیں ہو رہی ہے۔ اور جو مال کنٹینر کی صورت میں پورٹ پر آ رہے ہیں انکے ڈاکیومنٹ نہیں مل رہے ہیں جس کی وجہ سے صورت حال خراب ہے۔ بظاہر تو ایمپورٹرز کو تھوڑا بہت نفع ہے لیکن جب مال پورٹ پر ایک ایک ماہ پڑے رہتے ہیں اور ڈیمریج ڈیٹینشن لگ جاتا ہے تو نقصان ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ابھی ہمیں رمضان المبارک تک تقریباً 20/25 لاکھ بوری مزید درکار ہے۔ اگر 12 اور 25 ہزار ٹن والے جہازوں کی ایل سی کھل بھی جاے تو پھر بھی ہمیں 20/21 لاکھ بوری یعنی 2 لاکھ ٹن مزید بکنگ کرانا ہو گی تک جا کر رمضان المبارک کی لاگت پوری ہو گی۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جس طرح بنک ڈالر کھل کر فراہم نہیں کر رہے اس طرح محسوس ہوتا ہے کہ رمضان المبارک کی کھپت کیلئے ایمپورٹرز کھل کر بکنگ نہیں لے سکیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ انویسٹرز آہستہ آہستہ مال خریدے جا رہے ہیں۔ کیونکہ ابھی تو دسمبر ہے۔ پیمنٹ وغیرہ کی تنگی ہے لیکن جنوری میں مارکیٹ سیدھی ہونی شروع ہو جاے گی اور تیزی کے امکانات بن سکتے ہیں۔ اگر چہ آسٹریلیا میں بکنگ کے ریٹس میں تیزی نہیں ہے۔ ماہرین صرف سپلائی لائن کی شارٹیج کی وجہ سے تیزی گن رہے ہیں۔ اگر جنوری تک مزید بکنگ نہ ہوئی تو لوکل مارکیٹ مزید گرم ہونے کے امکانات ہیں۔ تاہم دسمبر کے آخر یا جنوری کے شروع میں ایک جہاز 19 ہزار ٹن کا پورٹ پر لگے گا۔ اس جہاز میں ماہرین کا خیال ہے کہ جن لوگوں نے آرمی کا ٹینڈر دیا ہوا ہے وہ زیادہ تر ٹینڈر میں جاے گا۔ تاہم کچھ نہ کچھ مقدار مارکیٹ میں بھی فروخت ہو گی۔ .
Dec 10 2022 13:38:59 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین فیصل آباد منڈی میں 1500 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہوئ ہے اور 40500 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ بہت زیادہ تیز ہو گئ تھی یک دم 3000 روپیہ من تیز ہو گئ تھی۔ ساتھ ہی پرافٹ ٹیکنگ بھی نظر آئ ہے۔ .
Dec 10 2022 13:34:02 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ دھنیا ثابت فیصل آباد منڈی ٹکرا 12500/12800 روپیہ م جبکہ گولی دھنیا 17000/17500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ .
Dec 10 2022 13:28:50 2 years ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی مارکیٹپورٹ کے مال 175 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پورٹ کے مالوں کا گاہک نہیں ہے۔ جبکہ گودام کے مال کے 177 سے 180 سے حالات ہیں۔ جیسا مال ویسا بھاؤ۔ پرچون کوالٹی اچھے مال 182/183 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ نپر مسور بھی 182/183 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے نیچے گاہکی سست ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott