Millet | باجرہ
Jan 23 2025
Oct 03 2024 14:19:18 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ زیرہ سفید انڈین کوئٹہ منڈی میں 41000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں جبکہ فیصل آباد منڈی میں 44500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ بکنگ 3200 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ گاہکی سست ہے۔ .
Oct 03 2024 13:51:50 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی مارکیٹ سنٹرل پنجاب سرگودھا زون جوہر آباد 12800 بھلوال 12700 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ سلانوالی 12600 پاپولر 12600 رمضان العریبیہ سفینہ بابا 12550 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ فیصل آباد سائڈ کسان 12600 کمالیہ 12500 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔ جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو 12175 یونائٹڈ 12160 ڈھرکی 12200 گھوٹکی 12200 اتحاد 12200 روپیہ کوئنٹل تک کام ہوئے ہیں۔ زیریں سندھ میں النور شاہمراد 12150 مہران فاران آباد گار شاہمراد مٹیاری 12200 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں۔مجموعی طور پر مارکیٹ کمزور ہے۔ مندے کا رجحان ہے۔ .
Oct 03 2024 13:22:55 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا مارکیٹ 2/3 روپیہ کلو کمزور ہوئ ہے اور سی ایچ کے ایم کوالٹی کیش پیمنٹ پر 308 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ تنزانیہ کیش پیمنٹ پر 296 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ منٹ منٹ کا ریٹ بن گیا ہے۔ سرگودھا منڈی بھی 100 روپیہ من مارکیٹ کمزور ہے اور ایڈوانس پیمنٹ پر 12825 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ .
Oct 03 2024 13:13:32 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ماش ثابت ایس کیو کراچی مارکیٹ میں 12800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ لوکل میں گاہکی سست ہے اور مارکیٹ بھی انڈر کاسٹ ہے۔ بکنگ 1085 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ آگے چمن ماش کی بھی آمدن شروع ہو جائے گی۔ چمن ماش کی کراپ اچھی ہے لیکن وہ اپنے حساب سے ہی بکتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق انڈیا میں ماش ثابت کی آمدن شروع ہے۔ بیجائ تو 30 لاکھ پلس ہیکٹئر پر ہوئ تھی لیکن بارشوں کی وجہ سے 30٪ تک کراپ ڈیمیج ہوئ ہے۔ اور کوالٹی بھی کافی ہلکی ہو گئ ہے۔ اس سال ٹوٹل انڈیا کی پیداواری کراپ 23.29 لاکھ ٹن تک ہے جبکہ پچھلے سال 26.31 لاکھ ٹن کراپ تھی۔ اس سال کراپ پچھلے سال کی نسبت 3.02 لاکھ ٹن کراپ کم ہے جو کہ 10٪ تک مزید کم کراپ ہے۔ انڈیا 3.5 لاکھ ٹن برما سے ماش ثابت امپورٹ کر چکا ہے۔ جبکہ برما میں 2.5/3 لاکھ ٹن کراپ بقایا ہے اور 5 مہینے پڑے ہیں ابھی۔ پچھلے دو سال انڈیا کی خریداری کی وجہ سے ریٹ 1050 ڈالر سے 1200 ڈالر کے درمیان ہی رہے ہیں۔ کوئ زیادہ کمی دیکھنے میں نہیں آئ ہے۔ ابھی انڈیا میں نئ کراپ کی آمدن شروع ہے راجستھان، کرناٹکا، مدھیہ پردیش، اتر پردیش گجرات اور دیگر دوسرے پیداواری علاقوں کو ملا کر 4178 میٹرک ٹن آمدن ہے لیکن کوالٹی ہلکی ہونے کی وجہ سے ریٹ کم ہوا ہے۔ بارشی ہلکی کوالٹی مالوں کے 4818 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں جبکہ تھوڑی اچھی کوالٹی مالوں کے اوسطاً 7182 روپیہ کوئنٹل تک بھاؤ ہیں انڈین کرنسی میں۔ جبکہ اکا دکا علاقوں میں وی آئ پی مالوں کے 8700 سے 9500 روپیہ کوئنٹل تک بھی بھاؤ ہیں انڈین کرنسی میں۔ انڈیا کی نئ کراپ کی آمدن کے باوجود انڈیا میں ستمبر میں 40000 ٹن ماش ثابت برما سے امپورٹ ہوا ہے۔ ایک بات تو طے ہے انڈیا مزید خریداری تو کرے گا کیونکہ انڈیا کی ڈیمانڈ 28 سے 30 لاکھ ٹن تک کی ہے۔ انڈیا چونکہ دالوں کا سب سے بڑا امپورٹر ہے اس لیے ڈیمانڈ کے حوالے سے یک طرفہ اہمیت حاصل ہے۔ مجموعی طور پر انٹرنیشنل مارکیٹ میں بہتری کے امکانات ہیں۔ .
Oct 03 2024 12:45:23 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ گوارہ تھل پنجاب کی منڈیوں میں 70 30 کوالٹی 17000 روپیہ کوئنٹل تک کا گاہک ہے۔ کراچی تھرپارکر کوالٹی 16700/800 تک بھاؤ ہیں 93.310 کلو کے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ .
Oct 03 2024 12:44:36 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ سی ایچ کے ایم کوالٹی 5 اکتوبر کے سودوں کے 309 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ سرگودھا منڈی میں ایڈوانس پیمنٹ 12925 جبکہ 45 دن پیمنٹ پر 13325 روپیہ من کا گاہک ہے۔ فیصل آباد منڈی میں بھی 12800 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق بکنگ نومبر شپمنٹ 850 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں نمبر 1 کوالٹی مالوں کے جو کراچی پورٹ پر 263.23 روپیہ کلو تک کا پرتا ہے۔ فل حال لوکل مارکیٹ حاضر میں مال شارٹ ہونے کی وجہ سے 45 روپیہ کلو اوپر ہے۔ .
Oct 03 2024 12:34:20 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ 200 روپیہ من نرم ہے اور کل رات ضعیم برانڈ کے 22800 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ جبکہ فل اکتوبر بائر آپشن مالوں کے 23500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں تھوڑی بہت پرافٹ ٹیکنگ ہے۔ 8 اکتوبر کو مال بھی پورٹ پر لگنا ہے۔ .
Oct 03 2024 12:30:50 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 17500/18000 روپیہ من تک بھاؤ ہیں ریگولر کوالٹی مالوں کے جبکہ اچھے مال کے 18500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ رکی ہوئ ہے۔ مال مل بھی جاتا ہے اور بک بھی جاتا ہے۔ زیادہ تر انویسٹرز جنہوں نے مال لیے ہوئے تھے 3/4 ماہ پیمنٹ پر کر مال بیچ رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مرچ ثابت میں ورائٹیاں کافی زیادہ ہو گئ ہیں اور لودھراں سے ابھی تک مال آرہے ہیں۔ .
Oct 03 2024 12:18:59 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد منڈی میں 9600/9700 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق مارکیٹ 10000 سے اوپر جاتی ہے تو امپورٹ میں بھی وارہ بن جاتا ہے۔ .
Oct 02 2024 18:19:32 3 months ago
0 Comments
پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور ثابت نپر نمبر 1 کوالٹی مالوں کے 210/12 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں جبکہ جہاز والے مالوں کے 206 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فلحال مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ .
Copyright © 2022 Pak Commodities, All Rights Reserved Design & Developed by Dott