+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 24 2023 16:12:36
  • Comments

Mung Beans | مونگ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مونگ ثابت فیصل آباد میں 100 روپیہ من کمزور ہوئی ہے اور 7400/7500 روپیہ من جیسے ریٹ موصول ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج اسٹاکسٹ تھوڑا پیچھے ہٹا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ تھوڑی کمزور ہوئی ہے۔ تاہم مجموعی طور پر تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ عموماً اس طرح ہوتا ہے جب مارکیٹ میں سیلنگ زیادہ ہو تو انویسٹرز گھٹا کہ ریٹ لگاتے ہیں تاکہ ان کو سستا مال مل جائے۔ لیکن یہ چیز بھی ذہن نشین رکھنی چاہیے کہ انویسٹرز حضرات اس وقت بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں مونگ کی خریداری میں۔ کیونکہ انٹر نیشنل مارکیٹ کافی ٹائیٹ ہے۔ ارجنٹائن اور برازیل کی مونگ کراچی آکر 10000 روپیہ من تک پڑتی ہے اور پھر پاکستان کی مونگ سے 600/800 روپیہ کم ریٹ میں فروخت ہوتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انڈیا میں مونگ کی کاشت صحیح طریقے سے نہیں ہو رہی ہے۔ کاشت کمزور ہے اس لئے انٹر نیشنل مارکیٹیں تیز رہنے کے امکانات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس بھاؤ میں مونگ کی خریداری کرنے میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ سال مونگ ثابت کیلئے انتہائی اچھا سال نظر آ رہا ہے۔