+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 12 2023 16:32:13
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا شام کے اوقات میں 166.50 روپیہ کلو جیسے ریٹ بن گئے ہیں کراچی مارکیٹ میں۔ دوپہر کو 167.5 تک سودے ہوے تھے تاہم اس وقت تھوڑا ٹھنڈا ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جو 26 مئی کو پورٹ پر جہاز لگا تھا اسی میں سے لوڈنگ ہو رہی ہے جہاز خالی کر کے چلا گیا تھا مال بانڈڈ وئیر ہاؤس میں ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ 15/16 تاریخ کو جو پورٹ پر جہاز لگنا ہے اس سے پہلے پہلے پرانے جہاز میں تقریباً 20 ہزار ٹن مال کھایا جائے گا۔ اور 4 ہزار ٹن ایمپورٹرز کے گوداموں میں رہ جائے گا۔ اتنا مال بچنا معمول کا عمل ہے۔  15/16 جون کو پورٹ پر 24000 ٹن مزید لگے گا۔ آسٹریلیا سے فریش بکنگ کے ریٹ سی ایچ کے ایم کوالٹی کے 540 جبکہ نمبر ون 560/65 تک ہیں۔ انٹر بنک میں ڈالر 287.50/288 کی سطح پر ہے۔ اس حساب سے 540 والا 169 جبکہ 560 ڈالر والا 176 روپیہ کلو تک پڑتا ہے کراچی آکر۔  فل الحال ملا جلا رجحان ہی دیکھنے کو مل رہا ہے۔