+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 01 2023 17:24:22
  • Comments

Clover Seed | برسیم

 پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ میں نئے مال 14000/14500 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ اگست میں ڈلوری ہے۔ پرانے مال مصری 12000 روپیہ من تک ریٹ ہے۔ دوسری جانب لوکل شیخوپورہ اور وانڈو منڈی میں آمدن شروع ہے۔ پرسوں وانڈو منڈی میں 4000/4500 توڑے کی آمدن تھی کچے دڑوں کی۔ شیخوپورہ بھی آمدن شروع ہے۔ 700/800 توڑے تک آمدن ہو رہی ہے۔ کچے دڑے 7500 سے 11000 روپیہ من تک کام ہوئے تھے۔ تاہم پکے دڑوں کے 9000 سے 13500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔  نئے مالوں کی بکنگ 1050 ڈالر فی ٹن تک ریٹ ہے جو کراچی پورٹ پر 13513 روپیہ من کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل حال امپورٹرز کھل کر ُبک نہیں کروا رہے ہیں۔ کیونکہ پچھلے سیزن میں لوکل کراپ کم تھی اور 1400 ڈالر کے لیول پر ریٹ کھلا تھا جو بعد میں کمزور ہی ہوتا رہا تھا اور سیزن کے آخر میں 850 ڈالر تک رہ گیا تھا۔ فل حال مارکیٹ سست نظر آ رہی ہے۔