+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 15 2023 01:56:48
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 10975 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات بن گئے تھے پیر کی پیمنٹ کے۔ جبکہ اپریل کے سودے 11200 روپیہ کوئنٹل تک ہوے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مئ کے سودوں کی 11925 روپیہ کوئنٹل جیسی صورتحال بن گئی تھی۔ فارورڈ کے سودے آج بڑھ کر 12000 تک ہوے ہیں مئ کے۔ تاہم رات کو حاضر مارکیٹ تھوڑی ٹوٹی جسکی وجہ سے مئ بھی 11925 پہ آگئ۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق حاضر میں گاہکی سست ہونے کی وجہ سے مارکیٹ نرم ہے لیکن مجموعی طور پر تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ ملیں نو سیل ہیں خصوصاً جے ڈی ڈبلیو اور اتحاد حاضر سیلنگ نہیں دے رہی ہے جبکہ اتحاد شوگر ملز والا مئ کے سودوں کا 13500 مانگتا ہے جے ڈی ڈبلیو 12800 مانگتا ہے۔ جس کی وجہ سے لوگ اوپن مارکیٹ سے مئ کے سودے خرید رہے ہیں۔ جس کے پاس پیمنٹ کی گنجائش ہو وہ حاضر میں مال لے کر چلے۔ جہاں ریٹیل میں ڈیمانڈ نکلی مارکیٹ دوبارہ گرم ہو جاے گی۔ جو فارورڈ کا کام کرتے ہیں تھوڑی بہت نیچے آے تو فارورڈ کے سودے بھی لینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ چینی میں فارورڈ کے سودوں میں اس وقت جنگ کا سما ہے۔ مندے والے بھی مارکیٹ گرانے کیلئے پورا زور لگا رہے ہیں جبکہ تیزی والے بھی پورا زور لگا رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے 100/200 روپیہ کوئنٹل کی مندہ تیزی کی کوئی اہمیت نہیں رہی ہے۔ لیکن جس سپیڈ سے چینی ملوں سے لوڈ ہو رہی اور مل والے آسمان سے باتیں کر رہے ہیں اس سے محسوس ہوتا ہے کہ یہ مندہ عارضی ہے۔ مارکیٹ جہاں گاہکی آئ وہاں گھوم جاے گی۔