+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 17 2023 17:16:19
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ بعض لوگ یہ سوال کر رہے ہیں کہ جے ڈی ڈبلیو کا ریٹ کم ہے جبکہ باقی ملوں کے ریٹ زیادہ ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جے ڈی ڈبلیو کے فارورڈ کے سودے فروخت ہوے ہوے ہیں اور جو سودے مل سے لوڈ ہو کر نکلیں گے ان پر 72/75 روپیہ کوئنٹل سیل ٹیکس بھی لگے گا۔ جبکہ اب مل جو نیا سودا بیچے گی وہ ٹیکس پیڈ ہو گا اب چونکہ جے ڈی ڈبلیو نیا سودا نہیں بیچ رہی ہے اس لئے جو پرانے سودے مل میں پارٹیوں کے پڑے ہوے ہیں وہی ری سیل میں فروخت ہو رہے ہیں۔ اور ان سودوں پر سیل ٹیکس نئ شرح سے دینا ہو گا یعنی 72/75 روپیہ بوری ساتھ سیل ٹیکس بھی دینا ہے اس لئے بعض لوگوں یہ فرق محسوس ہو رہا ہے کہ جے ڈی ڈبلیو کا ریٹ کم ہے۔ جے ڈی ڈبلیو کا ریٹ 8450+75 سیل ٹیکس ہے۔ چونکہ جے ڈی ڈبلیو میں ہر ٹائم فارورڈ کا کام ہوتا ہے اس لئے جب تک پرانے سودے مل سے فارغ نہیں ہوتے جے ڈی ڈبلیو کے ریث میں 75 روپیہ بوری سیل ٹیکس بھی ساتھ جمع کرنا پڑے گا۔