+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 21 2023 22:19:14
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی کا پنجاب کی شوگر ملز کو 61% کوٹہ ملا تھا۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق دو تین دن ہو گئے ہیں اسٹیٹ بنک نے ایکسپورٹ کا لیٹر جاری کر دیا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق پنجاب کو تقریباً 152500 ٹن کے لگ بھگ کوٹہ جاری ہوا تھا جس میں پنجاب کی شوگر ملز نے 121000 ٹن شوگر کی کمرشل بینکوں کے ذریعے ایل سی کے کھلا لی ہے۔ جب ایک دو دن بقایا کوٹہ کی ایل سیز بھی کھل جائیں گی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق یہ سودے 475 سے 500 ڈالر تک ہوے ہیں۔ ایکسپورٹ میں شوگر ملز کو 110400 روپیہ کوئنٹل کے حساب سے پیسے وصول ہونگے۔ یعنی ملوں کو 110 روپیہ کلو کے حساب سے پیسے وصول  ہونگے۔ پاک کموڈیٹیز کے مطابق فل الحال جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز والے سیلنگ نہیں دے رہے ہیں۔ مل نہ ہی فروری کے سودے بیچ رہی ہے اور نہ ہی مارچ کے سودے بیچ رہی ہے۔ فل الحال فروری مارچ کے جتنے کام ہو رہے ہیں وہ انڈر پارٹی کام ہورہے ہیں۔