+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 08 2022 12:21:21
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ فیصل آباد منڈی میں 500 روپیہ من تیز ہوئی ہے اور 12500/13000 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ انتہائی گرم نظر آرہی ہے۔ شہزادی کوالٹی 10500/1100 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جام پور نئ فصل شروع ہو گئی ہے ڈنڈی کٹ 13000/14000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جام پور سے اچھی کوالٹی ڈائریکٹ کراچی جا رہی ہے ایکسپوٹرز خریدار ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فیصل آباد سے بھی اچھی کوالٹی کراچی کے ایکسپوٹرز نے خریداری کی ہے۔ چونکہ انڈیا کی مارکیٹ انتہائی گرم ہے۔ انڈیا میں 2250 سے 2900 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں۔ اور پاکستان میں مرچ سستی ہے اس لئے ایکسپورٹ میں بھرپور وارہ ہے۔ دوسری جانب سندھ میں کاشت 25% ہے اور پانی کی شدید قلت ہے۔ جسکی وجہ سے ماہرین مرچ میں زبردست قسم کی تیزی کا رجحان  بتا رہے ہیں۔