+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 30 2022 15:59:40
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی دو روپیہ کلو مزید تیز ہوا ہے اور 151 تک کام ہوے ہیں۔ سی ایچ کے ایم 149 جیسے حالات ہیں۔  مارکیٹ فل الحال گرم ہی نظر آ رہی ہے۔ جنوری میں دو جہاز ہیں ایک 4 جنوری کو 18 ہزار ٹن دوسرا 15/20 جنوری کو 12 ہزار ٹن لگے گا۔  15/20 جنوری والا جہاز بھی انویسٹرز خرید رہے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس وقت ڈالر کی صورتحال غیر مستحکم ہے کیونکہ آئ ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ کرنسی کو فری فلوٹنگ پہ چھوڑ دیا جائے۔  اس لئے ماہرین کا خیال ہے کہ گورنمنٹ کو ڈالر کو ابھی کھلا چھوڑنا پڑے گا۔  کیونکہ اس وقت ملک میں ڈالر کے تین ریٹ چل رہے ہیں پہلا انٹر بنک میں جو 227 کے لیول پر ہے۔ دوسرا اوپن مارکیٹ میں کرنسی ایکسچینج میں 232/35 ہے۔ ان دونوں ریٹ میں ڈالر کی دستیابی نہ ہونے کے برابر ہے۔ تیسرا ریٹ ہے حوالے کا جس میں ڈالر 255 میں ملتا ہے۔  آئ ایم ایف کا کہنا ہے کہ ڈالر کا تمام سطح پر ایک ریٹ ہونا چاہیے۔ اس لئے ڈالر کا کوئی بھروسہ نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انویسٹرز حضرات لوکل میں ہی خریداری کر رہے ہیں۔