+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 22 2022 16:59:39
  • Comments

Sesame | تل

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ تل ہائبرڈ فیصل آباد 13500/600 جبکہ باریک تل 13000 روپیہ من پہ رکے ہوئے ہیں۔ ملا جلا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی کے ایکسپوٹرز خریدار نہیں ہیں۔  صرف کوئٹہ کے ایکسپوٹرز تھوڑا تھوڑا لے لیتے ہیں۔  ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ مندہ بھی نظر نہیں آ رہا ہے اور لمبی چوڑی تیزی بھی نظر نہیں آ رہی ہے۔ فل الحال لوکل ڈیمانڈ چل رہی ہے لیکن لوکل ڈیمانڈ زیادہ تر دسمبر جنوری تک رہتی ہے 15 فروری کے بعد لوکل ڈیمانڈ کا زور ٹوٹ جاتا ہے۔  سندھ میں اس سال فصل بارشوں سے ختم ہو گئی تھی۔ البتہ پنجاب کے اسٹاکسٹ کے پاس مال کافی پڑے ہوے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق تل چونکہ زیادہ تر ایکسپورٹ ہوتا ہے اس لئے ڈالر کا عمل دخل زیادہ ہوتا ہے۔ اگر ڈالر بڑھ جاتا ہے تو پھر تل بھی ڈالر کے ساتھ ساتھ بڑھ سکتے ہیں۔ اور اگر ڈالر مستحکم ہوتا ہے تو پھر مارکیٹ ادھر ہی کھیلے گی۔