+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 06 2022 13:24:10
  • Comments

Kabuli Chickpeas | چنا سفید

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا رشین چیکو پورٹ  216 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ گودام کے مال  222/225 جبکہ مشین کلین 226/227  سارٹیکس 228/230 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔  اس وقت زیادہ گاہکی رشین مالوں کی ہے۔ باقی کوالٹیوں کے ریٹ بھی زیادہ ہیں اور مال بھی لوگ اتنا پسند نہیں کر رہے ہیں۔ برما ایتھوپیا وغیرہ مال ختم ہیں مارکیٹ میں۔ سوڈان کوالٹی اچھے مال کے 235 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ سوڈان کوالٹی بھی مال کم ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اکتوبر میں جب رشین چیکو کی آمدن تھی تو ساتھ اور ممالک کے مال بھی تھے کراچی میں تھے۔ تاہم نومبر میں رشین چیکو کی ہی زیادہ آمدن ہوئ تھی۔ اب باقی مال تقریبا ختم ہیں۔ اکا دکا مال ہیں۔اسٹریلیا 6/7/8 245 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ 
کینیڈا 8/9 272/275 روپیہ کلو گودام ارجنٹینا 8 ایم ایم 265/270  اور ترکی 8 ایم ایم 275/280 جیسے حالات ہیں۔ ارجنٹینا 9 ایم ایم 300/305 کینیڈا 9 ایم ایم 300/305 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ امیریکن 9 ایم ایم 370/375 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ امیرکن 9 ایم ایم مال شارٹ ہیں۔