+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Nov 26 2022 17:14:09
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 25 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئی ہے اور نومبر کے سودے 8465 تک ہوے ہیں۔ حاضر میں 8450 جیسے حالات سمجھنے چاہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق دسمبر کے سودوں کا 8675 کا خریدار ہے۔ مارکیٹ بہتر ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی آج ایک ڈیلر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی ملیں چینی سیل نہیں کر رہی ہیں۔ ملرز کا کہنا ہے کہ 300 روپیہ من گنا خرید کر اس ریٹ میں بیچنا سرا سر نقصان کا سودا ہے۔ فل الحال تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ ڈیلر دسمبر کے سودوں کے بھرپور گاہک ہیں۔ دسمبر کی سیلنگ کم ہے۔