+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 01 2022 10:50:28
  • Comments

Kabuli Chickpeas | چنا سفید

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سوڈان چنا سفید کراچی 2/3 روپیہ کلو مندہ ہوا ہے اور 215/16 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ برما وی ٹو بھی 2 روپیہ کلو مندہ ہے اور 215 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ جبکہ وی سیون بھی مندہ ہوا ہے اور 228 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق رشین سفید چنا بھی 5/7 روپیہ کلو مندہ ہوا ہے اور 225/229 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پیمنٹ کا بحران ہے کراچی میں۔ جبکہ ریٹیل میں گاہکی نہ ہونے کے برابر ہے۔ ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے کیونکہ بکنگ کافی ہے جب پورٹ پر مال لگیں گے مارکیٹ مزید ٹوٹ سکتی ہے۔ 

آسٹریلیا سفید چنا کراچی میں مال نہیں ہے۔ ارجنٹائن 8 ایم ایم 280 جبکہ کینیڈا 8/9 مکس 280/85 جیسے حالات ہیں خریدار بالکل خاموش ہے اور مارکیٹ کمزور نظر آرہی ہے۔ 

انڈیا 9 ایم ایم 12/13 روپیہ کلو مندہ ہوا ہے اور 317 جیسے حالات بن گئے ہیں گاہک خاموش ہے۔ جبکہ امیریکن 9 ایم 340 مانگتے ہیں گاہک نہیں ہے۔ 
تمام قسم کے سفید چنا میں محتاط ہو کر کام کریں پورٹ پر مال لگیں گے تو مارکیٹ گر سکتی ہے انٹر بنک میں ڈالر بھی 198 پہ آ گیا ہے۔