+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Oct 11 2022 15:49:07
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو دوپہر کے اوقات میں کم ہو کر 7890 تک کام ہو گئے تھے تاہم شام کے اوقات میں 15/20 روپیہ کوئنٹل بہتر ہوئی ہے اور 7905/10 جیسے حالات بن گئے ہیں۔  اتحاد شوگر ملز کے 7915/20 جیسے حالات بن گئے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اکتوبر کے سودے بھی 15/20 روپیہ کوئنٹل تیز ہوے ہیں اور 8080/85 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ آج ریٹیل میں گاہکی کل کی نسبت بہتر تھی۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج شوگر ایڈوائزری بورڈ کی میٹنگ تھی جس میں کسان بضد تھے کہ گنے جا ریٹ 350 سے کم ہر گز کم نہیں ہونا چاہیے۔ دوسری جانب ملز کا کہنا تھا کہ گنے کی قیمت اگر 300 روپیہ من گورنمنٹ مقرر کرے تو ساتھ 3 لاکھ ٹن ایکسپورٹ کی اجازت بھی دی جاے۔  تاہم ابھی تک کوئی حتمی نتیجہ تو سامنے نہیں آ سکا۔  ماہرین کے مطابق گورنمنٹ نے شوگر ملز کے اسٹاک بھی چیک کر لئے ہیں۔  تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ گنے کی قیمت کا اعلان شائد اگلے دو چار دن تک ہو جائے۔  پاک کموڈیٹیز کی ایک ڈیلر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر بہتری کے امکانات ہی نظر آ رہے ہیں۔