+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 27 2022 15:24:29
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 75 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 7825 جیسے حالات بن گئے ہیں کراچی بھی حاضر لوڈنگ 3/4 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 188/89 جیسے حالات بن گئے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جو مال پورٹ پر دو چار دن بعد لگنا ہے اسکا ریٹ 185 روپیہ کلو تک ہے۔  حاضر میں مال نہ ہونے کی وجہ سے مارکیٹ گرم ہے۔  دوسری جانب آسٹریلیا سے ایک جہاز آج لوڈ ہو کر نکلا ہے جس میں 25200 ٹن مال ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس جہاز میں 28500 ٹن مال لوڈ ہونا تھا لیکن بارش کی وجہ سے 25200 ٹن لوڈ ہو سکا ہے۔ اس میں آدھا مال نمبر ون کوالٹی ہے جبکہ آدھا نمبر دو کوالٹی ہے یہ اندازہ ہی تھوڑا بہت اوپر نیچے ہو سکتا ہے۔  یہ جہاز تقریباً 20 اکتوبر کو کراچی پورٹ پر آ جائے گا۔  پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ اکتوبر میں تنزانیہ کے مال بھی پورٹ پر لگیں گے۔ اس لئے احتیاط سے خریداری کرنی چاہیے۔  چونکہ مال ابھی آسٹریلیا اور تنزانیہ سے آئیں گے ان کا پڑتا 150 سے 155 کے لگ بھگ ہے۔  اس لئے ایمپورٹرز بھی جیسے ہی پورٹ پر مال لگے گا منافع پکا کرے گا۔ اور دوسری جانب سٹے باز بھی سرگرم ہو جاتے ہیں سر پر مال بیچنا شروع کر دیتے ہیں۔  اس لئے ضرورت کے مطابق ہی خریداری کریں بھرپور خریداری سے گریز کرنا چاہیے۔