+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 21 2022 11:50:38
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون جوہر آباد 8125 بھلوال 8100 پاپولر 8100 فیصل آباد سائیڈ کسان 8240 کمالیہ 8050 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ جنوبی پنجاب میں آر وائی کے 7860 جے ڈی ڈبلیو 7815 اتحاد 7835 یونائیٹڈ 7820 جبکہ اپر سندھ میں اے کے ٹی 7790 گھوٹکی 7790 ڈھرکی 7790 جیسے حالات ہیں۔ زیریں سندھ میں۔  7828 سے 7850 جیسے حالات ہیں۔  وقتی طور پر مارکیٹ رکی ہوئی ہے لیکن مجموعی طور پر تیزی کے امکانات نظر آرہے ہیں۔  کیونکہ جے ڈی ڈبلیو اور اتحاد کافی زیادہ مقدار میں مال بیچ چکے ہیں۔ اب نیچے ریٹ میں ماہرین کا خیال ہے کہ ملرز سیلنگ نہیں دے رہے ہیں۔  دوسری جانب ڈیمانڈ بہت اچھی ہے۔ زیادہ تر کویٹہ کے انویسٹرز مال خرید رہے ہیں۔  کیونکہ لوگوں کا خیال ہے جب گورنمنٹ ایکسپورٹ کی اجازت دے گی تو فوراً کویٹہ سے لوڈنگ شروع ہو جاے گی۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ کی نسبت پاکستان میں ریٹ آدھے ہیں اس لیے کویٹہ سے افغانستان کیلئے اسمگلنگ بھی ہورہی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اگر گنے کی قیمت گورنمنٹ مقرر کرے گی تو ملرز کو اس ریٹ میں چینی وارہ نہیں کھاے گی اور وہ یقیناً ریٹ بڑھا دیں گے۔ اگر گنے کی قیمت دس روپیہ من بڑھ جاے تو ملر کو ڈھائی روپیہ کلو چینی مہنگی پڑتی ہے اور اگر گنے کی قیمت 75 روپیہ من بڑھے تو ملرز کو چینی 18.75 روپیہ کلو مہنگی پڑتی ہے۔  چینی کا ریٹ ہمیشہ گنے کی قیمتوں کے ساتھ چلتا ہے۔  مجموعی طور پر تیزی کے امکانات ہیں۔  گنے کی فصل کے متعلق شام کے تبصرے میں بات چیت ہو گی