+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Sep 10 2022 12:21:51
  • Comments

Clover Seed | برسیم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی 700 روپیہ من تیز ہوا ہے اور سٹار برانڈ 12500 تک کام ہوے ہیں جبکہ ضعیم برانڈ 12350/400 جیسے حالات ہیں مارکیٹ فل الحال گرم نظر آرہی ہے۔ پرانا برسیم 10500 جیسے حالات ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مصر سے فل الحال بیچ نہیں ہے۔ شام تک پتا چلے گا بکنگ کا ریٹ جبکہ انٹر بنک میں ڈالر بھی تیز ہے۔  ہفتہ اتوار کو بنک کی ٹریژری بند ہوتی ہے اس لئے ڈالر کے ریٹ نہیں آتے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پاکستان میں اس وقت تک 232 کنٹینر آ چکے ہیں جبکہ ستمبر تین چار جہازوں میں 200/225 کنٹینر مزید آئیں گے۔ کچھ مال اکتوبر کے پہلے دوسرے ہفتے تک بھی آئیں گے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ پاکستان کیلئے فل الحال زیادہ سے زیادہ 500 کنٹینر کے لگ بھگ بکنگ ہوئی ہے۔ عموماً ستمبر میں جو مال شپ ہونے ہوتے ہیں وہ ہو جاتے ہیں۔ اکتوبر کی شپمنٹ ایمپورٹرز کم کم ہی خریدتے ہیں۔ کیونکہ مال آنے میں اگر ڈائریکٹ جہاز ہو تو 12/13 دن لگتے ہیں جبکہ ٹرانس شپمنٹ ہو تو 20 دن لگ جاتے پھر مال کلئیر ہونے میں بھی دو چار دن لگ جاتے ہیں اس لیے اکتوبر شپمنٹ کے مال لیٹ ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔  کیونکہ پنجاب میں گاہکی کا زور 15 اکتوبر تک ہوتا ہے۔۔