+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 10 2025 12:36:44
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی مارکیٹ 1 روپیہ کلو نرم اوپن ہوئ ہے اور 219 روپیہ کلو تک بھاؤ ہیں۔ فل حال مارکیٹ میں کام کاج سست ہے۔ زیادہ تر ٹریڈرز سیٹ پر نہیں آئے ہیں۔ بکنگ جون جولائی شپمنٹ 730 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جبکہ نیو کراپ کے نومبر دسمبر شپمنٹ کے 585 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے زرائع کے مطابق آسٹریلیا نے 12061 ٹن کالا چنا اپریل کے مہینے میں ایکسپورٹ کیا ہے جو کہ فروری اور مارچ کی نسبت کافی کم ہے۔ آسٹریلیا سے پاکستان کے لیے بھی فروری میں 37058 مارچ میں 30239 جبکہ اپریل میں 6315 ٹن کالا چنا ایکسپورٹ ہوا ہے۔ آسٹریلیا میں اس بار بھی اچھی بیجائیاں متوقع ہیں۔ ایبریس کے ڈیٹا کے مطابق اس سال پچھلے سال کی نسبت 2٪ زیادہ بیجائ متوقع ہے۔ کالے چنے کی بیجائ 1.02 ملین ہیکٹرز تک کا تخمینہ ہے۔ تاہم یہ پہلا تخمینہ ہے۔ پچھلی بار بھی آسٹریلیا نے پہلا تخمینہ 1.2 ملین کی کراپ کا لگایا تھا اور آئ 2.3 ملین ٹن کی کراپ تھی۔ ابھی فل حال نیو کراپ کی بیجائ اچھی ہونے کی وجہ سے اور ریٹ ہم ہونے کی وجہ سے انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈرز تھوڑا رک گئے ہیں۔تاہم انڈیا نے 10٪ ٹیرف لگایا ہے اس کے باوجود بھی ان کو نیو کراپ کے ان ریٹوں میں وارہ ہے۔ نیو کراپ کا اور حاضر کراپ کا فرق 150 ڈالر تک کا ہو گیا ہے۔