+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 03 2025 18:29:42
  • Comments

Clover Seed | برسیم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم کراچی مارکیٹ 200 روپیہ من مارکیٹ بہتر ہے اور 26500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں 15 ستمبر 15 اکتوبر بائر آپشن مالوں کے جبکہ سیلر آپشن مالوں کے 25500 روپیہ من تک بھاؤ ہیں۔ آج واہنڈو منڈی میں 900/1000 بوری کی آمدن تھی۔ زیادہ سے زیادہ 24000 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ تاہم فل حال زمیندار منڈی میں مال نہیں لا رہے ہیں یہ دکانوں سے ہی مال نکلا ہے۔ بکنگ 1925/50 ڈالر فی ٹن تک بھاؤ ہیں جو کراچی پورٹ پر 25000 روپیہ من تک کا پڑتا ہے۔ ابھی مصر کی فصل کی کٹائی شروع نہیں ہوئ ہے اور پاکستان میں بھی اگست میں بکنا شروع ہو گا اور صرف 1.5/2 ماہ ہی بھرپور بکتا ہے۔ اس کے بعد اکا دکا کام ہوتا ہے۔ پچھلے سال شارٹ تھا اس لیے آخر تک بکتا رہا۔ تاہم اس بار سائیڈوں پر بھی مال پکا ہے۔ بکنگ میں ریٹ اونچا ہے امپورٹرز ان ریٹوں میں زیادہ مال خریدنے میں فل حال دلچسپی نہیں رکھتے ہیں۔